واضح رہے کہ مستقل طور پر نماز کے آخر میں سجدہ کی عادت بنالینے سے چونکہ یہ شبہ پیدا ہوجاتا ہے کہ یہ سجدہ بھی نماز کا حصہ ہے؛ اس لیے فقہاءِ کرام نے فرض نماز کے آخر میں سجدہ شکر کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے، لہٰذا فرض نماز کے آخر میں سجدہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ لیکن اگر نماز کے متصل بعد سجدہ نہ کیا، بلکہ وظیفہ پڑھتے اور اس کے بعد اس طور پر سجدہ کرے کہ نماز کا حصہ ہونے کا گمان نہ ہو تو مذکورہ کراہت نہیں رہے گی۔ صورت مسئولہ کے مطابق نماز کے بعد سجدہ شکر ادا کرنا مکروہ ہے اس سے اجتناب کرنا چاہیے تاہم نماز کے بعد وظائف کرنا پھر اس کے بعد سجدہ کرنے میں چونکہ وہ شبہ باقی نہیں رہتا اس لیے اس طرح سجدہ کرنا جائز ہے۔ (قوله: لكنها تكره بعد الصلاة) الضمير للسجدة مطلقاً. قال في شرح المنية آخر الكتاب عن شرح القدوري للزاهدي: أما بغير سبب فليس بقربة ولا مكروه، وما يفعل عقيب الصلاة فمكروه؛ لأن الجهال يعتقدونها سنة أو واجبة وكل مباح يؤدي إليه فمكروه، انتهى. وحاصله: أن ما ليس لها سبب لاتكره ما لم يؤد فعلها إلى اعتقاد الجهلة سنيتها كالتي يفعلها بعض الناس بعد الصلاة ورأيت من يواظب عليها بعد صلاة الوتر ويذكر أن لها أصلاً وسنداً فذكرت له ما هنا فتركها ثم قال في شرح المنية: وأما ما ذكر في المضمرات أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لفاطمة رضي الله تعالى عنها: ما من مؤمن ولا مؤمنة يسجد سجدتين إلى آخر ما ذكر. فحديث موضوع باطل لا أصل له. (قوله: فمكروه) الظاهر أنها تحريمية؛ لأنه يدخل في الدين ما ليس منه. (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، ج: 2، ص:120) فتویٰ نمبر : 6549/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) دیگرمتفرق مسائل
نماز یا وظائف کے بعد سجدہ شکر ادا کرنا
Question
اگر کوئی آدمی نماز یا وظائف کرنے کے بعد سجدہ شکر کرے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
وکیل کا معین شخص کے علاوہ کسی دوسرے کو رقم حوالہ کرنا
میرا ایک عزیز ہے جو کہ مالی لحاظ سےبہت کمزور ہے مجھے کوئی اس کے بجلی بل کے لیے ہرماہ پانچ ہزار…
عمرہ میں بغیرحلق یاقصر کےاحرام کھولنا
ایک آدمی نے عمرہ میں بغیرحلق یا قصر احرام کھولی۔ پھرسلےہوئے کپڑے پہنے پھر ایک دن کے بعد دوبارہ احرام باندھ کر…
باپ کااپنی جگہ پربیٹےوغیرہ کوکھانےکی دعوت پربھیجنا
اگروالد صاحب کوکسی نےدعوتِ طعام پرمدعوکیا ہواوروہ کسی وجہ سے خود نہ جا سکیں،اوراپنے بیٹے سے کہیں کہ:"مجھے فلاں نے کھانے پر…
اجرت متعین نہ ہونے کی صورت میں اجارہ کا حکم
ایک شخص نے اپنی کار موٹر شوروم والے کے حوالہ کیا کہ اسے پانچ ہزار ڈالر میں فروخت کردو، اس سے زیادہ…
راستے میں ملنے والی رقم کو مدرسہ میں خرچ کرنا
میں نے راستے سے گزرتے ہوئے ایک ہزار کا نوٹ پایا ہے، کیا میں اس نوٹ کومدرسہ میں خرچ کرسکتا ہوں یا…
رشتہ داروں اورآفت زدگان میں سے بہترمصرف زکوٰۃ
اگربرادری کے لوگ اپنی زکوٰۃ صرف اپنی ہی برادری کے مستحقین کو دیتے ہوں، تو جب قدرتی آفت (مثلاً : سیلاب وغیرہ)…