بلا وضو اقامت کرنے سے نماز پر اثر

Reviewed Updated November 4, 2025 32

Question

 ایک شخص نے امام کے پیچھے  اقامت کرکے نماز ادا کی ،بعد میں اسے پتہ چلا کہ میرا تو وضو نہیں تھا ،تو اس کی نماز تو باطل ہے ،لیکن اس نے جو بلا وضو اقامت کی ہے ،اس  کی وجہ سے جماعت اور باقی لوگوں کی نماز کا کیا حکم ہے ؟

Answer

واضح رہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے اذان اور اقامت دینا سنت مؤکدہ ہے،اذان کے لیے وضو ضروری نہیں البتہ اقامت بغیر وضو کے دینا مکروہ ہے ،لیکن  اس سے جماعت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اس لیے  صورت مسئولہ کے مطابق  اگر کوئی بلا وضو اقامت کرے تو امام اور باقی لوگوں کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،البتہ وہ  شخص اپنی نماز دوبارہ ادا کرے گا۔   (ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب.(الدر المختار شرح تنوير الأبصار،كتاب الصلاة،باب الأذان،ج:1،ص:392) ولا يكره أذان المحدث في ظاهر الرواية. هكذا في الكافي وهو الصحيح. كذا في الجوهرة النيرة وكره إقامته ولا تعاد. هكذا في محيط السرخسي.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة،الباب الثاني في الأذان،ج:1،ص:54) فتویٰ نمبر : 10776/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الصلوۃ اذان واقامت کے احکام

Share: WhatsApp Facebook Telegram X Copy