واضح رہے کہ نمازمیں اقتداء کی صحت کے لیے اصل شرط امام اورمقتدی کے درمیان حقیقی یا حکمی اتحادِ مکان کا پایا جانا ہے۔ لہٰذا اگرامام اورمقتدی کے درمیان ایسا فاصلہ یا حائل ہو جوعام طور پرمکان کے اختلاف کا باعث بنے اور جس سے امام کے احوال معلوم کرنے میں اشتباہ پیدا ہو جائے تواس صورت میں اقتداء صحیح نہیں ہے۔ تاہم اگرصفیں متصل ہوں تو امام کی اقتداء درست ہوگی۔ صورت مسئولہ کے مطابق جب کسی مسجد میں لوگ زیادہ ہو نے کے باعث بعض لوگ مسجد سے باہرسڑک پر کھڑے ہوں یا اس کے دوسرے جانب کھڑے ہوں تواگر باہر کی صفوں کا مسجد کی صفوں کے ساتھ اتصال ہو، تو ان کا اس مسجد کے امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا درست ہوگا ورنہ اتصال نہ ہونے کی صورت میں اقتدا درست نہیں۔ ويجوز الاقتداء لجار المسجد بإمام المسجد ،وهو في بيته إذا لم يكن بينه وبين المسجد طريق عام ،وإن كان طريقا عاما ولكن سدته الصفوف، جاز الاقتداء لمن في بيته بإمام المسجد۔(الفتاوى التاتارخانية، كتاب الصلوة، بيان ما يمنع صحة الإقتداء ،ج:2، ص:267) ومنها: اتحاد مكان الإمام والمأموم، ولأن الاقتداء يقتضي التبعية في الصلاة، والمكان من لوازم الصلاة فيقتضي التبعية في المكان ضرورة، وعند اختلاف المكان تنعدم التبعية في المكان فتنعدم التبعية في الصلاة لانعدام لازمها؛ ولأن اختلاف المكان يوجب خفاء حال الإمام على المقتدي فتتعذر عليه المتابعة التي هي معنى الاقتداء، حتى أنه لو كان بينهما طريق عام يمر فيه الناس أو نهر عظيم لا يصح الاقتداء؛ لأن ذلك يوجب اختلاف المكانين عرفا مع اختلافهما حقيقة فيمنع صحة الاقتداء... فإن كانت الصفوف متصلة على الطريق جاز الاقتداء؛ لأن اتصال الصفوف أخرجه من أن يكون ممر الناس فلم يبق طريقا بل صار مصلى في حق هذه الصلاة، وكذلك إن كان على النهر جسر وعليه صف متصل لما قلنا، ولو كان بينهما حائط، ذكر في الأصل أنه يجزئه. (بدائع الصنائع، كتاب الصلاة، فصل شرائط أركان الصلاة، ج:1، ص:628) فتویٰ نمبر : 10873/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب الصلوۃ نمازِجمعہ
مسجد سے باہر سڑک پر کھڑے ہوکرامامِ مسجد کی اقتداء میں نماز پڑھنا
Question
ہم جمعہ کی نماز کے لئے ایک مسجد جاتے ہیں، جہاں لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے، مسجد کے باہرراستوں میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں، اورمسجد کے مین گیٹ کےسامنےسڑک ہےجس پرعام طورسےگاڑیاں بھی گزرتی ہیں، لیکن جمعہ کی دن اس جگہ پربھی لوگ کھڑے ہوتے ہیں اورنمازکے وقت وہ گاڑیاں بند ہوتی ہیں، اب کیا اس سڑک پر یا اس کے دوسرے جانب کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والوں کی نماز اس مسجد کے امام کے ساتھ پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
فقیر قاتل کو زکوٰۃ دینا
اگر قاتل فقیر ہے (یعنی اس کے پاس نصاب کے بقدر مال نہیں)، تو وہ غارم (مقروض)میں شامل ہوگایا نہیں؟ کیونکہ دیت…
نئے اور پرانے نوٹوں کا کمی اور زیادتی کے ساتھ تبادلہ
میں اکثر اپنے ساتھ نئے نوٹ رکھنے کا شوقی ہوں، لیکن جب میں ان نوٹوں کو خریدتا ہوں تو مجھے 100 روپے…
مرنے کے بعد ملنے والی پنشن کا حکم
سرکاری ملازم کے مرنے کے بعد جو پنشن ملتی ہے ،وہ کس کو ملے گی؟اگر اولاد میں سے کسی ایک بیٹی کو…
معلق طلاق كی ایک صورت
میرے ایک دوست ہیں ان کی ایک چھوٹی بہن ہے، اس لڑکی کا والد اور بھائی زندہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اس…
داڑھی کی وجہ سے بکرا کہنا
زید کی بیوی نے اس کی داڑھی کی وجہ سے اسے میرا بکرا کہا کیونکہ داڑھی پورے منہ پر نہیں آتی تھی…
ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے پرقربانی
اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے ہوں تو اس عورت پر قربانی کا…