واضح رہے کہ نبی کریم ﷺ جسمانی اور انسانی تقاضے رکھتے تھے۔ آپ ﷺ کھاتے تھے، سوتے تھے، بیمار بھی ہو جاتے تھے، اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کا جسمِ مبارک سایہ بھی ڈالتا تھا۔چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت ہے، فرماتی ہیں کہ: رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے۔ صفیہ رضی اللہ عنہا کی اونٹنی بیمار ہو گئی، جبکہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس کچھ اضافی اونٹنیاں تھیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے زینب رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ صفیہ کی اونٹنی بیمار ہو گئی ہے، اگر تم اپنی اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی اسے دے دو۔تو زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: "کیا میں اُس یہودن (صفیہ) کو دوں؟"تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے ناراضگی اختیار فرما لیا، اور ذو الحجہ اور محرم کے مہینے، یعنی دو یا تین مہینے تک، ان کے پاس نہیں گئے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ یہاں تک کہ زینب مایوس ہو گئیں اور انہوں نے اپنا بستر بھی بدل دیا ۔کہتی ہیں: ایک دن دوپہر کے وقت میں بیٹھی تھی کہ اچانک مجھے رسول اللہ ﷺ کا سایہ آتا ہوا دکھائی دیا۔ حدثنا عفان، حدثنا حماد، قال حدثنا ثابت: عن شميسة عن عائشة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في سفر له، فاعتل بعير لصفية، وفي إبل زينب فضل، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن بعيرا لصفية اعتل، فلو أعطيتها بعيرا من إبلك ". فقالت: أنا أعطي تلك اليهودية. قال: فتركها رسول الله صلى الله عليه وسلم ذا الحجة والمحرم، شهرين أو ثلاثة، لا يأتيها، قالت: حتى يئست منه وحولت سريري. قالت: فبينما أنا يوما بنصف النهار، إذا أنا بظل رسول الله صلى الله عليه وسلم مقبل. قال عفان: حدثنيه حماد، عن شميسة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، ثم سمعته بعد يحدثه عن شميسة، عن عائشة، عن النبي صلى الله عليه وسلم. وقال بعد: في حج أو عمرة. قال: ولا أظنه إلا قال: في حجة الوداع۔( مسند الإمام أحمد بن حنبل،مسند الصديقة عائشه بنت الصديق رضي الله عنها ،ج:41،ص:463،رقم الحديث:25002) فتویٰ نمبر : 6516/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب العقائد عقائد کابیان
نبی علیہ السلام کا سایہ مبارک
Reviewed
Updated November 4, 2025
68
سوال
نبی علیہ السلام کا سایہ مبارک تھا یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
گانے بجانے والے ولیمہ میں شریک ہونا اور وہاں کھانے کا حکم
جس شادی میں رات کو تیز آواز کے ساتھ ٹیپ بجا یا جارہا ہو،تو صبح اس شادی کے ولیمے میں شریک ہونا…
November 4, 2025
5 min
55
مشترکہ پلاٹ پرایک بھائی کا گھر بنانے کے بعد دوسرے بھائی سے رقم کا مطالبہ کرنا
ایک گھر میں والدین کے ساتھ دو بیٹے اور ایک بیٹی رہ رہے تھے ،کہ اسی دوران والدہ کے پیسوں پر ایک…
December 7, 2025
5 min
77
تبلیغی جماعت کےمروجہ اعمال
تبلیغی جماعت میں جو"اجتماعیت" (اجتماعی طور پر نکلنا، اکٹھا ہو کر دین کی دعوت دینا، اور اجتماعات منعقد کرنا) رائج ہے، اس…
May 10, 2026
4 min
64
والد کی موجودگی میں اولاد کا تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرنا اور جائیداد کی تقسیم کا طریقہ
میں نے دو شادیاں کی ہیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے، اس سے میری تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے،…
September 27, 2025
8 min
104
قرض لی ہوئی رقم چِھن جانے کی صورت میں واپسی کا حکم
میں نے ایک بندے کو کچھ رقم یعنی ایک لاکھ 44 ہزار روپے دیے اور ساتھ میں ان کو یہ اجازت بھی…
September 27, 2025
6 min
86
مطلق عقد مضاربت میں مضارب کا کسی کو وکیل بنانا
ایک شخص نے دوسرے شخص کو بطورِ مضاربت مال دیا، مگرعقد کے وقت کسی مخصوص کام کی صراحت نہ کی، تو کیا…
December 31, 2025
3 min
68