واضح رہے کہ آلات لہو و موسیقی کا استعمال اور سننا سنانادونوں بالاجماع حرام ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ آپﷺ نے طبل (ڈول)، کوبہ (ڈول کی ایک قسم )اور شراب و جوئے کو حرام قرار دیا ہے، اسی طرح جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ گانا سننا دل میں نفاق جیسی مہلک بیماری پیداکرتا ہے ۔مسلمان کی یہ شان نہیں کہ وہ ایسے ناجائز امور کا ارتکاب کرے لیکن اس موسیقی اور گانے بجانے کا اثر ولیمہ اور اس کی دعوت پر اس طرح نہیں پڑتا کہ اس کی وجہ سے ولیمے کے کھانے کو ناجائز یا حرام کہا جائے، البتہ ایسی محفل چونکہ غیر شرعی امور اور منہیات پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے اس میں شرکت کرنا جائز نہیں تاہم اگر پہلے سے علم نہ ہو اور وہاں پر جانے کے بعد معلوم ہوجائے کہ یہ دعوت اور ولیمہ موسیقی جیسے حرام امور پر مشتمل ہے تو عوم کےلیے کھانے کی گنجائش ہےجب کہ علما اور پیشوا لوگوں کے لیے ایسی صورت میں اس محفل سے جانا چاہیے تاکہ لوگ اس کی ناراضگی سے عبرت حاصل کریں اور اہل دین کی بد نامی بھی نہ ہو ۔البتہ اگر موسیقی اور گانے بجانے دعوت کی جگہ پر نہ ہو ،یا ولیمہ سے پہلے کسی وقت ان کا ارتکاب ہوا ہو ،تو پھر ولیمہ میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے کی گنجائش ہے۔ عن ابن عباس عن رسول الله ﷺ قال إن الله تعالى حرم الخمر والميسر والكوبةو قال: كل مسكر حرام قيل :الكوبة الطبل۔(السنن الكبرى للبيهقي، باب ما جاء في ذم الملاهي، ج:10،ص:221) وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال قال رسول الله ﷺ الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع يعني الغناء سبب النفاق ومؤد إليه ۔۔۔وقال النووي في الروضة غناء الإنسان بمجرد صوته مكروه وسماعه مكروه وإن كان سماعه من الأجنبية كان أشد كراهة۔(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، كتاب الأدب ،الفصل الثالث، ج:8،ص:557 ) من دعي إلى وليمة فوجد ثمة لعبا أو غناء فلا بأس أن يقعد ويأكل، فإن قدر على المنع يمنعهم، وإن لم يقدر يصبر وهذا إذا لم يكن مقتدى به أما إذا كان، ولم يقدر على منعهم، فإنه يخرج، ولا يقعد، ولو كان ذلك على المائدة لا ينبغي أن يقعد، وإن لم يكن مقتدى به وهذا كله بعد الحضور، وأما إذا علم قبل الحضور فلا يحضر؛ لأنه لا يلزمه حق الدعوة بخلاف ما إذا هجم عليه؛ لأنه قد لزمه، كذا في السراج الوهاج وإن علم المقتدى به بذلك قبل الدخول، وهو محترم يعلم أنه لو دخل يتركون ذلك فعليه أن يدخل وإلا لم يدخل، كذا في التمرتاشي.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الثاني عشر في الهدايا والضيافات،ج:5،ص:343) (دعي إلى وليمة وثمة لعب أو غناء قعد وأكل) لو المنكر في المنزل، فلو على المائدة لا ينبغي أن يقعد بل يخرج معرضا لقوله تعالى: (فلا تقعد بعد الذكرى مع القوم الظالمين) (فإن قدر على المنع فعل وإلا) يقدر (صبر إن لم يكن ممن يقتدى به فإن كان) مقتدي (ولم يقدر على المنع خرج ولم يقعد) لأن فيه شين الدين، والمحكي عن الإمام كان قبل أن يصير مقتدى به (وإن علم أو لا) باللعب (لا يحضر أصلا) سواء كان ممن يقتدى به أو لا، لان حق الدعوة إنما يلزمه بعد الحضور لا قبله ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والإباحة، ج،10، ص652) فتویٰ نمبر : 6526/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) ولیمہ کے مسائل
گانے بجانے والے ولیمہ میں شریک ہونا اور وہاں کھانے کا حکم
Question
جس شادی میں رات کو تیز آواز کے ساتھ ٹیپ بجا یا جارہا ہو،تو صبح اس شادی کے ولیمے میں شریک ہونا اور وہاں کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟نیز اگر عین ولیمہ کے وقت شادی کے گھر میں میوزک ،اور گانے بجانے کا محفل لگا ہو ،لیکن مردوں کی دعوت کی جگہ میں آواز نہ آتی ہو،تو اس ولیمےکے کھانے کا حکم کیا ہے؟
Answer
Related Fatwas
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
دھمکی طلاق کے بعد گھر جانے پر طلاق کو معلق کرنا
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے کہ اپنے گھر چلی جاؤ اور جب اس کا بھائی لے جانے کے لیے آئے…
يوٹیوب پر بائبل پڑھانا
میں یو ٹیوب پر صرف تعلیمی انداز میں بائبل کے پیراگراف یا آیات پڑھ کر ان کی سادہ ایکسپلینیشن دینا چاہتا ہوں،…
ایک بیٹا اور ایک بیٹی میں ترکہ کی تقسیم اور والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کے والد کے ترکہ میں حصہ کا شرعی حکم
ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، ورثاء میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی زندہ ہیں، ایک بیٹے کا انتقال والد صاحب…
رخصتی سے پہلے شوہر فوت ہوجائے تو مہر کا حکم
اگر کسی عورت کا نکاح ہوچکا ہو، مہر بھی مقرر کیا گیا ہو، لیکن رخصتی نہ ہوئی ہو، اور شوہروفات پاجائے، تواس…
ووٹ کی خریدوفروخت/پیسوں کے بدلے اگر ووٹ اسی امیدوار کو نہ دیا تو اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھانے کا حکم
ہمارے علاقے میں کچھ امیدوار ایسے ہیں جو عوام سے کہتے ہیں کہ ووٹ مجھے دینا ہے اس کے بدلے میں، میں…