واضح رہے کہ مطلق عقدِ مضاربت کے تحت مضارب کو وہ تمام تصرفات کرنے کا اختیار حاصل ہے جو عرفاً تجارت اوراس کے لوازم میں داخل ہوں، کیونکہ مضارب درحقیقت صاحبِ مال کا نائب ہوتا ہے اوراس کو مال دینے کا مقصود نفع کا حصول ہوتا ہے، جوعموماً انہی تجارتی تصرفات کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ لہٰذا مضارب کو وکیل مقرر کرناجائز ہے۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر رب المال نے عقد مضاربت کی وقت کسی کام کی صراحت نہ کی ہو تو مضارب تو یہ حق حاصل ہے کہ کسی کواپنا وکیل بنائے۔ الأصل أن ما يفعله المضارب ثلاثة أنواع:نوع يملكه بمطلق المضاربة وهو ما يكون من باب المضاربة وتوابعها وهو ما ذكرنا، و من جملته التوكيل بالبيع والشراء للحاجة إليه والرهن والارتهان لأنه إيفاء واستيفاء والإجارة والاستئجار والإيداع والإبضاع والمسافرة۔ (الهداية، كتاب المضاربة، باب المضارب يضارب، ج:3، ص:270) وإذا دفع إلى رجل مالا مضاربة ولم يقل اعمل فيه برأيك فله أن يشتري به ما بدا له من أصناف التجارة ويبيع؛ لأنه نائب عن صاحب المال في التجارة " فإن قصده بالدفع إليه تحصيل الربح وذلك بطريق التجارة فكذلك ما هو من صنع التجار يملكه المضارب بمطلق العقد ويبيع بالنقد والنسيئة عندنا۔۔۔ وله أن يستأجر معه الأجراء يشترون ويبيعون ويستأجر البيوت والدواب لأمتعته التي يشتريها؛ لأن ذلك من صنع التجار. فالمضارب لا يستغني عن ذلك في تحصيل الربح، وللمنافع حكم المال عند العقد، والإجارة والاستئجار تجارة من حيث إنه مبادلة مال بمال۔ (المبسوط للسرخسي، كتاب المضاربة،باب ما يجوز للمضاربة في المضاربة، ج:22،ص:38) فتویٰ نمبر : 4019/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام)
مطلق عقد مضاربت میں مضارب کا کسی کو وکیل بنانا
Question
ایک شخص نے دوسرے شخص کو بطورِ مضاربت مال دیا، مگرعقد کے وقت کسی مخصوص کام کی صراحت نہ کی، تو کیا مضارب کو یہ حق حاصل ہے کہ دوسروں کو وکیل بنائے، یا اس کے لیے مالکِ مال کی صریح اجازت شرط ہے؟
Answer
Related Fatwas
بیوہ، چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث
ایک شخص فوت ہوا اس کے ورثا میں ایک بیوہ اور چار بیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں۔ ان کے درمیان میراث…
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
بائع کےقبضہ میں اگر مبیعہ ہلاک ہوجائے تو ضمان کس پر ہو گا
(1)میں نے ایک شخص کو سوبوری یعنی پچیس کلو سوکھا دودھ بائیس ہزار روپے میں فروخت کیا، فون پر ایجاب و قبول…
رضاعی بھانجی کے ساتھ نکاح کرنا
فواد نے اپنی دادی(فریاد بی بی)کا دودھ پیا ہے اور فواد اپنی پھوپھی(فوزیہ بی بی )کی بیٹی (اسماء بی بی)کے ساتھ نکاح…
نذر کا کھا نا خودکھانا
اگر کسی نے نذر کا کھا نا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…