واضح رہے کہ کسی بھی کمپنی کے شیئرز خریدتے ہوئے اس بات کی رعایت رکھنا ضروری ہے کہ جس کمپنی کے شیئرز خریدے جارہے ہوں اس کا اصل کاروبار حلا ل ہو ،اگر کمپنی کوئی حرام کاروبار یا سودی لین دین کرتی ہو ،تو اس کے شیئر خریدنا جائز نہیں ،البتہ اگر کمپنی کا اصل کاروبار تو حلال ہو لیکن سودی لین دین بھی کرتی ہو،مثلا بینک سے سودی قرضہ حاصل کرتی ہو یا اضافی رقم سودی کھاتے میں جمع کرتی ہو تو ایسی صورت میں اس کمپنی کے شیئرز خریدنا دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے، پہلی شرط یہ ہے کہ وہ اپنی بس کے مطابق سود کے خلاف آواز اٹھائے اور سالانہ میٹنگ میں اظہار کرے کہ ہم سودی لین دین پر راضی نہیں ہیں ، لہذا اس کو بند کیا جائے ۔دوسری شرط یہ ہے آمدنی کا جو حصہ سودی کھاتے میں رقم جمع کر کے حاصل کیا گیا ہو، وہ بلانیت ثواب صدقہ کیا جائے۔ صورت مسئولہ کے مطابق ایسی کمپنی جس کا جزوی منافع سود پر مشتمل ہو ،تو ان شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے اس کمپنی کے شیئرز خریدنا جائز ہے،بصورت دیگر جائز نہیں ۔ وبطل بيع مال غير متقوم كخمر وخنزير فإن المتقوم هو المال المباح الانتفاع به شرعا.( رد المحتار على الدر المختار، باب البيع الفاسد، مطلب في تعريف المال، ج:7، ص:235) إذا دفع المسلم إلى النصراني مالا مضاربة بالنصف فهو جائز إلا أنه مكروه، فإن اتجر في الخمر والخنزير فربح جاز على المضاربة في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وينبغي للمسلم أن يتصدق بحصته من الربح.( الفتاوى الهندية، كتاب المضاربة، الباب الثاني والعشرون في المضاربة بين أهل الإسلام وأهل الكفر، ج:4، ص:333)
ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا جس کا ایک حصہ آمدنی سود کا ہو
سوال
ایک شخص نے ایسی کمپنی کے شیئرز خریدے جو حلال چیزیں ( ادویات) بناتی ہے، مگر اس کی آمدنی کا ایک حصہ بینک سود پر مبنی سرمایہ کاری سے بھی آتا ہے،کیا ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا شرعاً جائز ہے؟ اگر آمدنی کا جزوی حصہ حرام ہو تو اس کا کیا حل ہے؟
جواب
Related Fatwas
رہائش کے لیے خریدے گئے گھر کی مالیت میں قربانی
ایک شخص ایک گھر میں رہتا ہے اور اس نے دوسرا گھر اپنے اور اپنے بچوں کی رہائش اور استعمال کے لیے…
چار سو سال پرانی جگہ کو مسجد قرار دینا
ایک جگہ پر ایک عمارت موجود ہے جو تقریباً چار سو سال پرانی ہےیہ معلوم نہیں کہ اس کی بنیاد کس نے…
وکیل کا زکوۃ کی رقم معین شخص کے علاوہ دوسرے کو دینا
اگر کسی نے اپنی زکوۃ ایک شخص کو دی اور یہ کہا کہ اسے فلاں مدرسے میں طلبہ کو زکوۃ کی مدمیں…
زکات کی رقم سے کتابیں لے کر طلبہ میں تقسیم کرنا
1-ایک شخص اپنی شائع کردہ کتابیں مستحق طلبہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کو ترغیب دے…
روزے کی حالت میں خوشبو کا ناک میں،اور دھوئے کا حلق میں جانا
اگر کوئی شخص روزہ سےہو اور اس حالت میں خوشبو ناک میں چلی جائے یا دھواں حلق میں چلاجائے تو ایسےروزے کا…
بائع کا مشتری کوانعام دینا
میں دوائی فروخت کرتا ہوں جس کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق 850 روپے ہوتی ہے اور میں بھی اسی قیمت (850)…