واضح رہے کہ صرف خوشبو سونگھنا جیسے کہ عود، مسک یا گلاب وغیرہ اور اس خوشبو یا بدبو ناک میں جانے سے روزہ میں کوئی فرق نہیں آتا،البتہ دھواں اگر حلق سے نیچے اتارا جائے ،تو اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے،سوائے اس دھواں اور گردوغبار کے جن سے بچنا ممکن نہ ہو۔ لہذا صورت مسؤلہ میں اگر روزہ دار خوشبو کو سونگھ لے یا اس کے حلق میں گرد و غباراور دھواں غیر ارادی طور پر داخل ہو جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا، کیونکہ اس سے بچنا عام طور پر ممکن نہیں، لیکن اگر کوئی شخص جان بوجھ کر دھواں اندر لے، چاہے وہ خوشبودار بخور ہو یا عام دھواں جیسے سگریٹ وغیرہ، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ (أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي. (رد المحتارعلى الدرالمختار، باب مايفسد الصوم ومالايفسده،ج:2،ص:395) لا يكره للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوه مما لا يكون جوهرا متصلا كالدخان.(رد المحتارعلى الدرالمختار،باب مايفسد الصوم ومالايفسده،ج:2،ص:417) فتویٰ نمبر : 10730/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب الصوم چن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتاہے
روزے کی حالت میں خوشبو کا ناک میں،اور دھوئے کا حلق میں جانا
Reviewed
Updated September 29, 2025
25
Question
اگر کوئی شخص روزہ سےہو اور اس حالت میں خوشبو ناک میں چلی جائے یا دھواں حلق میں چلاجائے تو ایسےروزے کا کیا حکم ہے؟
Answer
Related Fatwas
یو، دوا، درے، بولنے سے طلاق کاحکم
ایک دن گھریلو ناچاقی پر غصہ کی حالت میں، میں نے بیوی سے کہا "یو، دوا، درے نکل جاؤ میرے گھر سے"۔…
May 3, 2026
3 min
28
نام ’ظِلِّ ہُما احمد‘ کی صحت اور معنوی وضاحت
میری بیٹی کا نام ظل ہُما احمد ہے، کیا یہ نام بہترین ہے؟
September 27, 2025
3 min
23
زمین سے ریت نکالنے پر خمس کا حکم
ہمارے علاقے میں زمینوں سے ریت نکال کر دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔ کیا اس میں خُمس لازم ہوگا یا…
December 25, 2025
2 min
22
ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا جس کا ایک حصہ آمدنی سود کا ہو
ایک شخص نے ایسی کمپنی کے شیئرز خریدے جو حلال چیزیں ( ادویات) بناتی ہے، مگر اس کی آمدنی کا ایک حصہ…
September 27, 2025
3 min
14
سیاح کا مسلسل سفر میں رہنے سے اتمام یا قصر نماز پڑھنا
اگر کوئی آدمی برابر کئی سالوں سے سیاحی کرتا ہے آج اس گاؤں میں کل کسی دوسرے گاؤں میں رہتا ہے تو…
December 7, 2025
4 min
18
تجارت کی نیت سےخریدے گئے پلاٹ میں زکوٰۃ کا حکم
اگر کوئی شخص تجارت کی نیت سے پلاٹ خریدتا اور کچھ عرصے بعد فروخت کرتا ہو، تو کیا اس پر زکوٰۃ پورے…
May 10, 2026
2 min
21