کسی شخص کا دوسرے شخص کو اپنی جگہ کسی جائز اور متعین تصرف میں قائم مقام بنانا وکالت کہلاتاہے، عقد وکالت میں وکیل مؤکل کا تابع ہوتا ہے یعنی وکیل اتنے ہی تصرف کااختیار رکھتاہے جتنا مؤکل نے اسے دیا ہو۔ صورت مسئولہ میں اگرکسی نے دوسرےشخص (وکیل) کو زکوۃ کی مد میں کسی خاص مدرسے کے طلبہ کو دینے کے لیے کچھ رقم دی، مگر اس شخص نے بعض رقم مدرسے کے چوکیدار کو دی، تو یہ مؤکل کی مخالفت کی وجہ سے جائز نہیں تھا، لہذا جو رقم چوکیدار کو دی گئی وہ زکوۃ میں شمار نہیں ہوگی، لہذا اتنی رقم اسی مدرسے کے کسی طالب علم کو دینا وکیل کے ذمے باقی ہے۔ الوكيل إنما يستفيد التصرف من الموكل وقد أمره بالدفع إلى فلان فلا يملك الدفع إلى غيره كما لو أوصى لزيد بكذا ليس للوصي الدفع إلى غيره۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،مطلب فی زکوٰۃ ثمن المبیع وفاء، ج3، ص189، دارالکتب العلمیة) سئل عمر الحافظ عن رجل دفع إلی الآخر مالاً، فقال لہ: ”ھذا زکاة مالي فادفعھا إلی فلان“، فدفعھا الوکیل إلی آخر ھل یضمن؟ فقال: نعم، لہ التعیین۔(الفتاوی التاتارخانیة،کتاب الزکوة، ج:3، ص:288) فتویٰ نمبر : 10871/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب الزکوٰۃ
وکیل کا زکوۃ کی رقم معین شخص کے علاوہ دوسرے کو دینا
Question
اگر کسی نے اپنی زکوۃ ایک شخص کو دی اور یہ کہا کہ اسے فلاں مدرسے میں طلبہ کو زکوۃ کی مدمیں دیں، اور اس شخص نےاس رقم سے کچھ مدرسے کے چوکیدار کو بھی دیا، اب جو پیسے چوکیدار کو دیے ہیں وہ زکوۃ میں شمار ہوں گے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
اولاد کے درمیان زندگی میں جائیداد کی تقسیم
ميں نے 20 سال پہلے 26 مرلہ مکان 20 لاکھ روپے میں خرید کر اپنے 4 بیٹوں میں ہبہ کے طور پر…
چرس کی تجارت کرنا
چرس بنانے کے لیے بھنگ کی کاشت کرنا جائز ہے یا نہیں؟اسی طرح چرس کی تجارت کرنا اور بھنگ کی کاشت کے…
طلاق بائن میں مہرلازم ہونےکا حکم
نکاح کے بعداگرمیاں بیوی کچھ عرصے تک ساتھ رہ چکے ہوں اورپھرشوہرطلاق بائن دےدےتواگرشوہرنےاس مطلقہ بیوی کومہرنہ دیا ہوتوکیااس کےذمےمہرکی ادائیگی لازم…
شوہر،ماں،باپ، اور تین بیٹیوں كے درميان تقسیم میراث
1۔اگر ایک عورت وفات پا جائے اور وہ اپنے پیچھے شوہر، حقیقی ماں، باپ اور تین بیٹیاں چھوڑ جائے، تو اس کے…
بیٹے کو ہبہ کی گئی بکریاں واپس لینا
ہمارے والد صاحب نے اپنا ترکہ (مال) ہمارے درمیان تقسیم کیا تھا، جس میں کچھ بکریاں بھی شامل تھیں۔ تقسیم کے بعد…
ایک وطنِ اصلی چھوڑ کر دوسرا وطنِ اصلی بنانا
ایک شخص نے اپنا وطن اصلی چھوڑ کر دوسر اوطن اصلی بنایا، مثلا ایک شخص کا مہمند ایجنسی میں اپنا گھر ہے…