واضح رہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک چادر میں نماز تنگی کی وجہ سے پڑھا کرتے تھے، ان میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے نہیں ہوتے تھے، جس کی وجہ سے وہ ضرورتاً ایک کپڑے میں نماز ادا کیا کرتے تھے۔ لہذا جب لباس کی فراوانی ہوگئی تو صحابہ و تابعین کا معمول ایک لباس میں نماز ادا کرنے کا نہیں تھا۔ پس ضرورت کی صورت میں کراہت باقی نہیں رہتی، کیوں کہ عام حالات اور ضرورت کے احکامات میں فرق ہوتا ہے۔ فقہاءِ کرام نے عام حالات میں آدھی آستین کی قمیص و شرٹ پہن کر نماز ادا کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے، نیز نماز میں سلفِ صالحین کا معمول یہی تھا کہ وہ مکمل لباس میں نماز ادا کرتے تھے جس میں پوری آستین ہوتی تھی، اور اللہ تعالی کے دربار میں صلحاء کا لباس پہن کر حاضر ہونا پسندیدہ ہے۔ لہٰذا اگر شرٹ پہننا مجبوری ہو تو مکمل آستین والی شرٹ زیبِ تن کرنی چاہیے، تاہم اگر کسی وقت آدھی آستین کی شرٹ پہنے ہونے کی حالت میں نماز کا وقت ہوجائے، تو نماز ترک کرنا جائز نہیں، بلکہ اسی حالت میں نماز ادا کی جائے گی۔ عن أبي هريرة؛ أن سائلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصلاة في الثواب الواحد؟ فقال "أو لكلكم ثوبان؟"۔ (صحيح مسلم، باب الصلاۃ فی ثوب واحد وصفۃ لبسہ، ج:1، ص:367، رقم الحدیث: 515) عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أمرت أن أسجد على سبعة أعظم، ولا أكف ثوبا ولا شعرا. (صحيح مسلم، باب اعضاء السجود والنہی، ج:2، ص:52، رقم الحدیث:490) "وتشميركميه عنهما" للنهي عنه لما فيه من الجفاء المنافي للخشوع. (مراقي الفلاح شرح نور الايضاح، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، فصل فی المكروهات، ج:1، ص:128) ولو صلى رافعا كميه إلى المرفقين كره. كذا في فتاوى قاضي خان. (الفتاوى الهندية، کتاب الصلاۃ، الباب السابع في مايفسد الصلاة، ج:1، ص:106) فتویٰ نمبر : 10770/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الصلوۃ نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا
سوال
ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اگر مکروہ ہے تو اس پر سوال ہے کہ بہت سے صحابہ ایک چادر میں نماز پڑھا کرتے تھے جب کہ اس کو کوئی مکروہ نہیں کہتا؟
جواب
Related Fatwas
مضاربت ميں متعين نفع مقرر كرنا
ایک شخص کسی دکاندار کو(2) لاکھ روپے دینا چاہتا ہے،وہ دکاندار کپڑے کا کاروبار کرتا ہےاور دکانداراس رب المال کو ہر مہینے…
دورانِ عدت سبق کے لیے مدرسہ جانا
ایک عورت مدرسہ میں سبق پڑھتی ہے اب اس کا شوہر فوت ہوچکا ہے، تو کیا اس کے لیے عدت کے دوران…
ذکر بالجہر کاحکم
کیا ذکر بالجہر جائز ہے یا ناجائز؟ مجلس میں ذکر بالجہر کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔
منگنی توڑنے کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کرنا
اگرکئی لڑکے اورلڑکی کا رشتہ طے ہوجائے لیکن باقاعدہ نکاح نہ ہوا ہوصرف منگنی ہوئی ہواس میں نہ خطبہ پڑھا گیاہو نہ…
قرض لی ہوئی رقم چِھن جانے کی صورت میں واپسی کا حکم
میں نے ایک بندے کو کچھ رقم یعنی ایک لاکھ 44 ہزار روپے دیے اور ساتھ میں ان کو یہ اجازت بھی…
سالگرہ میں شرکت نہ کرنے پر رشتہ داروں کا ناراض ہونا
رشتے داروں میں یاآفسز میں جس کی پیدائش کا دن ہوتا ہے اس کی سالگرہ کا دن منایا جاتا ہے۔اگر شرکت نہ…