واضح رہے کہ برتھ ڈے (سالگرہ) منانے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، یہ غیر مسلموں کی ایک رسم ہے، جس میں عموماً طرح طرح کی خرافات شامل ہوتی ہیں، مثلاً: مخصوص لباس پہننا، موم بتیاں لگا کر کیک کاٹنا،موسیقی،مرد و زن کی مخلوط محفلیں،تصویر کشی وغیرہ۔ یہ سب امور ناجائز ہیں،لہٰذا مسلمانوں کو اس طرح کی فضول رسموں کا اہتمام کرنے،اس پر پیسہ خرچ کرنے اور اس میں شریک ہونے سے احتراز کرنا چاہیے۔ البتہ اگر شرکت نہ کرنے پر رشتہ دار ناراض ہوتے ہوں توحکمت، نرمی اور اچھے انداز میں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے، اور جہاں تک ممکن ہوشرکت کرنے سے اجتناب کرناچاہیے۔ عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من تشبه بقوم فهو منهم."( سنن أبي داؤد،كتاب اللباس،باب ما جاءفي الأقبية،ج:2،ص:219) وقال القاري أي من شبه نفسه بالكفار مثلا من اللباس وغيره أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار(فهو منهم)أي في الإثم والخير.(عون المعبود وحاشية ابن القيم،باب في لبس الشهرة، ج:11،ص:51) (من تشبه بقوم):أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره،أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار.(فهو منهم):أي في الإثم والخير.قال الطيبي:هذا عام في الخلق والخلق والشعار،ولما كان الشعار أظهر في التشبه ذكر في هذا الباب.(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ،کتاب اللباس،الفصل الثانی، ج:9 ،ص:247 ) فتویٰ نمبر : 6531/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-26 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) دیگرمتفرق مسائل
سالگرہ میں شرکت نہ کرنے پر رشتہ داروں کا ناراض ہونا
Question
رشتے داروں میں یاآفسز میں جس کی پیدائش کا دن ہوتا ہے اس کی سالگرہ کا دن منایا جاتا ہے۔اگر شرکت نہ کریں تو منیجر،آفس مالکان یارشتےداروں سے ناراضگی ہوجاتی ہے ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
Related Fatwas
کیا”آزاد ہو، کہیں جانے کے لئے مجھ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے“ کہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
دو ہفتے پہلے ہمارا پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میری بیوی میری اجازت کے بغیر…
اولیا کی رضامندی کے بغیر سیدہ عورت کا غیر سید مرد سے نکاح کرنا
اولیاءکی رضامندی کے بغیرسیدہ کا کیا ہوانکاح غیر سید سے اولیاء فسخ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ نیز سیدہ کا نکاح…
بزرگوں کا ہاتھ چومنا اور ان کے لیے سر جھکانا
بڑوں اور بزرگوں کے ہاتھ چومنا اور ان کےلیے سر جھکانا شریعت میں کیسا ہے؟
بہنوں کی اجازت کے بغیر ان کے حصے کو فروخت کرنا
جب کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس کے ورثاء میں بیٹے بھی ہوں اور بیٹیاں بھی،تو کیا بیٹے اپنی بہنوں (یعنی مرحوم…
سونے کے زیورات آڈر پر بنانا اور قیمت ایڈوانس لینا
گاہک میرے پاس ایک تولہ سونا بنوانے آیا ، گاہک نے موجودہ ریٹ کے مطابق پیسے دے دیے، مثلاً 285000 ریٹ ہے،…
عمرہ میں بغیرحلق یاقصر کےاحرام کھولنا
ایک آدمی نے عمرہ میں بغیرحلق یا قصر احرام کھولی۔ پھرسلےہوئے کپڑے پہنے پھر ایک دن کے بعد دوبارہ احرام باندھ کر…