جاننا چاہیے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں طرفین کے ایجاب وقبول سے نکاح منعقد ہوتاہے چنانچہ اگرعرف ورواج کے مطابق کسی لڑکی کو کسی مرد کی طرف منسو ب کرنے کی بات ہوجائے لیکن باقاعدہ ایجاب وقبول نہ ہوا ہوتو یہ عمل نکاح نہیں بلکہ وعدہ نکاح ہے۔ صورت مسؤلہ کے مطابق اگر لڑکے اور لڑکی کا رشتہ طے ہو جائے لیکن باقاعدہ نکاح نہ ہواہوصرف منگنی ہوئی ہوجس میں نہ خطبہ پڑھا گیا ہو نہ کوئی مہر مقررہواورنہ ہی لڑکی سے اختیار لیا گیا ہوتو محض رشتہ کی بات کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا لہذا اگراس لڑکی کے والدین کسی وجہ سے اس رشتہ کو ختم کرنا چاہیں تورشتہ ختم کرنا ان کے اختیار میں ہے البتہ رشتہ ختم کرنے کی صورت میں وعدہ کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہریں گے اس لیے کسی واقعی عذر کی بناء پر ہر گزوعدہ خلافی نہ کریں۔ قال في شرح الطحاوي: لو قال هل أعطيتنيها فقال أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد، وإن كان للعقد فنكاح.(رد المحتار على الدر المختار،ج:3،ص:11) ولا يلزم الوعد إلا إذا كان معلقا.(الأشباه والنظائرلابن نجيم،ص:247) فتویٰ نمبر : 7297/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-26 کتاب النکاح متفرقات
منگنی توڑنے کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کرنا
Question
اگرکئی لڑکے اورلڑکی کا رشتہ طے ہوجائے لیکن باقاعدہ نکاح نہ ہوا ہوصرف منگنی ہوئی ہواس میں نہ خطبہ پڑھا گیاہو نہ کوئی مہر مقرر ہواور نہ لڑکی سے اختیار لیا گیاہوتو کیا محض رشتہ کی بات حتمی کرنے سے شرعا نکاح ہوجاتاہے یا نہیں؟ نیز اس صورت حال میں لڑکی کے والدین کسی وجہ سے اس رشتہ کو ختم کرنا چاہیں تو کیا حکم ہے ؟
Answer
Related Fatwas
غصے کی حالت میں بیوی کو دو طلاق رجعی دینا
میں(محمد کریم) نے طیش (غصے) میں آکر اپنی بیوی کو دو مرتبہ كہا کہ تو طلاق ہے تو طلاق ہے (تہ طلاقہ…
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
نذر کا کھانا خود کھانا
اگر کسی نے نذر کا کھانا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟
الزام سے بچنے کے لئے جھوٹی قسم کھانا
اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو اور وہ اس الزام کی تردید کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھانے کا سوچے، تاکہ…
اگر دوبارہ کسی سے کسی قسم کا تعلق رکھا تو میرے اور تمھارے درمیان سب کچھ ختم ہو جائے گا کہنے کا حکم
میری شادی کو بارہ سال ہو گئے تھے پھر میں نے دوسری شادی کی ، جب پہلی بیوی کو اطلاع ہوئی تو…
فلاحی اداروں کے لیے زکوۃ کی وصولی اور خرچ کرنے کا طریقہ کار
گزارش ہے کہ (K,D,O) خوشحال ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک رجسٹرڈ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے ، جو کہ اکتوبر 2023ء…