باپ کی زندگی میں مرنے والے بیٹے کا میراث میں حصہ

Reviewed Updated May 10, 2026 26

Question

میرا ایک بھائی والد صاحب کی حیات میں وفات پا چکا ہے یعنی میرے والد صاحب  اس وقت زندہ تھے کہ میرا بھائی فوت ہوگیا اس کے بعد میرا والد صاحب وفات ہو گیا تو کیا اب شریعت کی رو سے میرے والد صاحب کی میراث میں میرے مرحوم بھائی کا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟

Answer

واضح رہے  کہ والد کی زندگی میں فوت ہونے والا بیٹا میراث کا مستحق نہیں ہوتا۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی سائل کا مرحوم بھائی  اپنے والد صاحب کی زندگی میں وفات پا چکا ہو تو اُس کا اپنے والد صاحب کی میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔    وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ‌ووجود ‌وارثه ‌عند ‌موته ‌حيا ‌حقيقة ‌أو ‌تقديرا. (رد المحتار علی الدر المختار، 6/ 758) فتویٰ نمبر : 6637/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)

Share: WhatsApp Facebook Telegram X Copy