واضح رہے کہ جو چیز مائع ہو اور چبانے کے قابل نہ ہو، اگر اسے اکیلے منہ میں ڈالی جائے تو وہ مشروب کہلائے گی، لیکن اگر وہی مائع چیز کسی کھانے کے ساتھ ملاکرمنہ میں ڈالی جائے تواسے مأکول(کھانا) شمارکیا جائے گا ۔ لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص یہ قسم کھائے کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا اور پھر ایسا ثرید کھائے جس میں دیسی گھی بھی ڈالی گئی ہو تو اس سےوہ شخص حانث نہ ہوگا، اس لئے کہ اس پر دیسی گھی پینے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ ولو حلف لا يأكل لبنا فشربه لا يحنث.ولو ثرد فيه فأوصله إلى جوفه حنث ، ولو حلف لا يشرب لبنا فثرد فيه فأكله لا يحنث.( فتح القدير،باب اليمين في الأكل والشرب،ج:4، ص:359) ثم إن المائع الذي لا يحتمل المضغ إنما يسمى مشروبا إذا تناوله وحده وإلا فهو مأكول وكذا عكسه.ففي البحر عن البدائع لوحلف لايأكل هذااللبن فأكله بخبز أو تمر أولا يأكل هذاالعسل أوالخل فأكله بخبزيحنث لأنه هكذايكون ولوأكله بانفراده لا يحنث لأنه شرب لا أكل...قلت والحاصل أنه إذا حلف لا يأكل مائعا كلبن وسمن وخل فإن شربه لا يحنث وإن تناوله مع غيره ولم يستهلك كأكله بخبز أو تمر حنث وإن استهلك بأن لا يجد طعمه أو بأن لا ينعصر على الخلاف في تفسيره لم يحنث۔ (ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام،ج:5، ص:559) فتویٰ نمبر : 6592/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام)
دیسی گھی نہ پینے کی قسم کھانا
سوال
ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا، لیکن پھراس نے ثرید کھایا جس میں دیسی گھی بھی ڈالا گیاتھا، تو کیا یہ شخص حانث ہوگا یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
گانے کے طرز پر حمد و نعت پڑھنے اور اس کے سننے کا حکم
گانے کے طرز پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا پڑھنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں پڑھنا،…
زندگی میں اپنا گھربیٹے کے نام کرنا
اگرایک شخص اپنی جائیداد میں سے کوئی گھر تملیک کے طور پر کسی بیٹے کے نام کردےاورباپ بیٹا دونوں اس میں رہائش…
شرعی حق مہر کی مقدار
میری منگنی ہوئی ہے، لڑکی کے والدین نے پہلےمجھے کہا تھا کہ شریعت کے مطابق لڑکی دیں گے، لیکن بعد میں منگنی…
سردیوں کے موسم میں گاؤں میں آبادی کم ہونے کی وجہ سے جمعہ کی نماز
ہمارے گاؤں کی مسجد میں باقاعدگی سے نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی ہے، مگر سردیوں کے موسم میں اس علاقے کی…
تصاویر والی جگہ میں نماز پڑھنا
میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ ہوں، ہماری کتابوں پر اکثر انسانی تصاویر بنی ہوتی ہیں،اور کتابیں کمرے میں، سامنے میز پر رکھی ہوتی…
وطن اصلی کی تبدیلی
زاہد نے اپنا گاؤں وعلاقہ روزگار کے سلسلے میں چھوڑدیا ہے ۔اور فیصل آباد منتقل ہوگیا۔وہاں اس کے ساتھ فیملی بھی رہتی…