واضح رہے کہ بیوی کو مہر دینا شوہر کی ذمہ داری ہے ،البتہ اگرشوہر کا باپ یا دادا اپنی طرف سے بیٹے یا پوتے کی بیوی کو مہر میں کچھ دیدے ،تو یہ ان کی طرف سے ایک تبرع اور ہبہ شمار ہوگا ،اس وجہ سے اس عورت کا اس پر قبضہ کرنا ضروری ہے ،کیونکہ ہبہ بغیر قبضہ کے تام نہیں ہوتا،نیز جب مہر میں عورت کو کوئی متعین مکان لکھ کر دیا جائے تو یہ اس عورت کی ملکیت بن جاتی ہے ،اس لیے کسی اور کو اس میں تصرف کرنے کا اختیار نہیں ہے ،چنانچہ جس نے دیا ہے اس کی میراث میں یہ مکان شمار نہیں ہوگا ۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص نے اپنے پوتے کی بیوی کو حق مہر میں ایک متعین مکان لکھ کر دیاتھا ،تو یہ مکان اس عورت کی ملکیت بن چکا ہے،اس وجہ سے کسی اور کو اس میں تصرف کرنے ، اس کو بیچنے،یا ہبہ کرنے کا اختیار نہیں ہے ،اگر کسی اور نے تصرف کیا تو وہ شرعا معتبر نہ ہوگا۔ ( وصح ضمان الولي مهرها ولو ) المرأة ( صغيرة ) ولو عاقدا لأنه سفير( وتطالب أيا شاءت ) من زوجها البالغ أو الولي الضامن (فإن أدى رجع على الزوج إن أمر ).(الدر المختار شرح تنوير الأبصار،كتاب النكاح ،باب المهر ج:4،ص:286) (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (قوله: بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت، ولو كانت في مرض الموت للأجنبي كما سبق في كتاب الوقف كذا في الهامش. (ردالمحتارمع الدرالمختار،كتاب الهبة،ج5،ص690) وفي البزازية إذا أعطى الأب أرضا في مهر امرأته ثم مات الأب قبل قبض المرأة لا تكون الأرض لها؛ لأنها هبة من الأب لم تتم بالتسليم فإن ضمن المهر وأدى الأرض عنه ثم مات قبل التسليم كانت الأرض للمرأة؛ لأنه بيع فلا يبطل بالموت.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كتاب النكاح، باب المهر،ج:3،ص:188) [فرع] في الفيض: ولو أعطى ضيعة بمهر امرأة ابنه ولم تقبضها حتى مات الأب فباعتها المرأة لم يصح إلا إذا ضمن الأب المهر ثم أعطى الضيعة به فحينئذ لا حاجة إلى القبض.(رد المحتار على الدر المختار ،كتاب النكاح ،باب المهر،ج:3، ص:143)
پوتے کی بیوی کو مہر میں متعین مکان لکھنے کے بعد کسی دوسرے کا اس میں تصرف کرنا
Question
ایک شخص اپنے پوتے کی بیوی کو حق مہر میں کوئی متعین مکان لکھ کر دے دے، تو کیا عورت اس کی مالکہ بن جاتی ہے یا نہیں ؟نیز کیا بعد میں اس شخص کا بیٹا اس مکان میں کوئی ذاتی تصرف کرسکتا ہے مثلاً اس کو بیچنا یا کسی اور شخص کو ہبہ کرنا وغیرہ؟
Answer
Related Fatwas
ایک کرنسی قرض میں لے کر دوسری کرنسی میں ادائیگی کرنا
پانچ سال قبل میں نے اپنے ایک دوست سے ایک لاکھ پاکستانی روپے قرض لیے تھے، اُس وقت ایک لاکھ روپے سے…
دیسی گھی نہ پینے کی قسم کھانا
ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا، لیکن پھراس نے ثرید کھایا جس میں دیسی گھی بھی…
سونا بطور قرض دیا ہوتو سونا لینا سونے کے بدلے جائز ہے
میرا بھائی گھر خرید رہا تھا، اس نے میری بیوی سے قرض مانگا، میری بیوی نے کہا کہ میرے پاس نقد پیسے…
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…
سیرت النبی ﷺمقابلےمیں شرکت کرکے انعام لینا
ایک مال دار شخص نے ایک پرائیویٹ اسکول کے نگران سے کہا کہ آپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے تحت سیرت النبی ﷺمقابلے کا…
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…