واضح رہے کہ بیوی کو مہر دینا شوہر کی ذمہ داری ہے ،البتہ اگرشوہر کا والد اپنی طرف سے بیٹے کی بیوی کو مہر میں کچھ دیدے ،تو یہ اس کی طرف سے تبرع اور ہبہ شمار ہوتا ہے ،جو قبضہ کرنے کے بعد بہو کی ملکیت شمار ہوگی ،اس لیے اس کو واپس لینے کا حق نہیں۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی کسی نے اپنی بہو کو حق مہر میں گھر کا حصہ لکھ دیا تھا ،اور پھر اس کی قیمت بہو کو حوالہ کی اور بہو نے اس پر قبضہ بھی کرلیا ،تویہ رقم اس عورت کی ملکیت بن چکی ہےلہذا اس سے واپس لینے کا مطالبہ جائز نہیں۔ ( وصح ضمان الولي مهرها ولو ) المرأة ( صغيرة ) ولو عاقدا لأنه سفير( وتطالب أيا شاءت ) من زوجها البالغ أو الولي الضامن ( فإن أدى رجع على الزوج إن أمر ).(الدر المختار شرح تنوير الأبصار،كتاب النكاح ،باب المهر ج:4،ص:286) (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (قوله: بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت، ولو كانت في مرض الموت للأجنبي كما سبق في كتاب الوقف كذا في الهامش. (ردالمحتارمع الدرالمختار،كتاب الهبة،ج5،ص690) فتویٰ نمبر : 7300/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب النکاح مہرکے احکام
بہو کو مہر میں کچھ دینے کے بعد دوبارہ واپس لینے کا مطالبہ کرنا
Question
ایک شخص نے اپنی بہو کے حق مہر میں گھر کا کچھ حصہ لکھ دیا تھا ،پھراس نے گھر کو بیچ کر اس حصے کی قیمت بہو کو حوالہ کی ،اب وہ شخص بیٹے سے ناراضگی کی وجہ سے بہو سے وہ قیمت واپس مانگ رہا ہے،تو کیا اس کے لیے اس کا مطالبہ درست ہے؟
Answer
Related Fatwas
مووی تصاویر سے روکنے کی غرض سےنکاح خواں کا عام معمول سے زیادہ اجرت مقرر کرنا
نکاح خواں کا غیر شرعی خرافات جیسے وڈیو اور فوٹوز سے اجتناب کروانے کے لئے نکاح پڑھانے کی اجرت ۵۰۰۰ روپے طےکرنا…
وقت کی تنگی کی وجہ سے ظہر کی چار رکعات سنت مؤکدہ کی جگہ دو رکعات پڑھنا
ایک عالم سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ اگر ظہر کی جماعت کا وقت قریب ہو اور چار رکعت سنت مؤکدہ ادا…
ایک بیوہ ،ماں اور دو بیٹوں میں تقسیم میراث
ایک شخص(عرفان اللہ ) کا انتقال ہوا ہے اس کے ورثا میں ایک بیوہ(وکیلہ بی بی)، ماں (شیرین زادگئی)اور دو بیٹے(محمد زید…
جنوبی وزیرستان علاقہ مانتوئی میں نماز جمعہ پڑھنا
ضلع جنوبی وزیر ستان تحصیل شکئی علاقہ مانتوئی میں قدیم زمانے سے جامع مسجد بنام(جامع مسجد درس) موجود ہے، جس میں قدیم…
طواف کے بعد دو رکعت نماز كا بھول جانا
طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے، اور اگر کوئی پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟
مستقبل کے الفاظ سے طلاق دینے کا حکم
میری شادی ہوئی،اس کے بعد میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا تو اس وقت میں نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ…