بیوی کو ،تہ مو نہ خلاصہ ای، مانہ آزادہ دہ ، کہنا

Reviewed Updated May 10, 2026 22

Question

ایک آدمی نے اپنی بیوی کو یہ کہا " تہ مو نہ خلاصہ ای "( تم مجھ سے فارغ ہو ،)، مانہ آزادہ دہ "( وہ مجھ سے آزادہے)اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے یا نہیں؟

Answer

واضح رہے " تہ مو نہ خلاصہ ای (تم مجھ سے فارغ ہو) اورمانہ آزادہ دہ "(وہ مجھ سے آزاد ہے) یہ دونوں الفاظ کنائی الفاظ ہیں ، لیکن چونکہ عرف میں یہ الفاظ بیوی کو طلاق دینے کے لئے ہی استعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان الفاظ کو طلاق کے صریحی الفاظ قرار دے کر اس سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے۔ صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہو گئی ہیں ۔ عدت کے اندر اندر وہ اپنی بیوی کی طرف رجوع کر سکتا ہے البتہ اگرعدت میں رجوع نہ کرے تو طلاق بائن ہو جائے گی۔ پھر بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے لئے تجدید نکاح کی ضرورت ہوگی ۔ اور رجوع کرے یا تجدید نکاح  بہر حال آئندہ کے لئے شوہر کے پاس صرف ایک طلاق کا اختیار باقی  ہوگا۔   فإذا قال رها كردم أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق۔ ( رد المحتار على الدرالمختار، كتاب الطلاق، باب الكنايات،ج:4، ص:530)   فتویٰ نمبر : 7401/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الطلاق طلاق صریحی

Share: WhatsApp Facebook Telegram X Copy