واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی ہی میں اپنا مال اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو شرعاً یہ میراث نہیں بلکہ والد کی طرف سے اولاد کے لیے ہبہ (گفٹ) ہوگا ہبہ کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ تمام اولاد کو برابر حصہ دیا جائے جتنا حصہ بیٹوں کو دیا جاتا ہے اتنا ہی بیٹیوں کو بھی دیا جائے۔ صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر اپنی زندگی ہی میں اپنا مال اولاد میں تقسیم کرنا چاہتا ہے تو چونکہ یہ ہبہ ہے اس لیے اس کو تقسیم کرنے کا اختیار ہے، اگر فوت شدہ بیٹے کی اولاد کو حصہ دینا چاہے تو اپنی صوابدید کے مطابق ان کو ہبہ دے سکتا ہے۔ ينبغي للرجل أن يسوي بين ولده في النحل ولا يفضل بعضهم على بعض.(بدائع الصنائع، کتاب الهبة، ج:6، ص:127) ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا، وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين، وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار، وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى هكذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار، كذا في الظهيرية.(الفتاوى الهندية كتاب الهبة، ج:4، ص:391) فتویٰ نمبر : 6672/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)
زندگی میں اولاد کے درمیا ن جائیداد کی تقسیم
Question
ایک شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، جبکہ اس کا ایک بیٹا پہلے ہی وفات پاچکا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ آیا اس فوت شدہ بیٹے کا بھی اس جائیداد میں کوئی حصہ ہوگا یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
بائع کا مشتری کوانعام دینا
میں دوائی فروخت کرتا ہوں جس کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق 850 روپے ہوتی ہے اور میں بھی اسی قیمت (850)…
مستقبل کے الفاظ سے طلاق دینے کا حکم
میری شادی ہوئی،اس کے بعد میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا تو اس وقت میں نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ…
يوٹیوب پر بائبل پڑھانا
میں یو ٹیوب پر صرف تعلیمی انداز میں بائبل کے پیراگراف یا آیات پڑھ کر ان کی سادہ ایکسپلینیشن دینا چاہتا ہوں،…
سونا بطور قرض دیا ہوتو سونا لینا سونے کے بدلے جائز ہے
میرا بھائی گھر خرید رہا تھا، اس نے میری بیوی سے قرض مانگا، میری بیوی نے کہا کہ میرے پاس نقد پیسے…
میراث کی تقسیم اور اس سے دستبرداری کا حکم
1۔ ایک شخص کا انتقال ہوا۔ اس کے ورثاء میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کا ترکہ…
غیر کی زمین میں مسجد تعمیر کرنا
اگر کوئی جگہ ایسی ہوکہ اس کا کوئی مالک معلوم نہ ہو، پھر ایک شخص کہے کہ یہ جگہ میری ہے اور…