صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیوی نے جو زیور دیا تھاوہ سائل کے بھائی کے ذمہ زیور کی صورت میں قرض تھا،بعد میں زیور کے بدلے غیر معین پلاٹ دینے کا کہاتووہ ایک نیا معاملہ تھا،لہٰذا پلاٹ کےغیرمتعین ہونے کی وجہ سےنیا عقد صحیح نہیں ہوا؛ اس لیے سائل کے بھائی کے ذمہ اتنا ہی زیور واپس لوٹانا ضروری ہےجتنا سائل کی بیوی نے دیا تھا، اگر اس زیور کی موجودہ قیمت دینا چاہیں تو اس کی بھی اجازت ہے۔ نیزسائل کے بھائی کا یہ کہنا زیور کے بدلے زیور واپس کرنا سود ہے یہ بات درست نہیں ہے۔ فتاویٰ شامی میں ہے: "فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا) كل (ما يكال أو يوزن)....وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف." (کتاب البیوع،باب المرابحة والتولية،مطلب كل قرض جر نفعا حرام، ج:5، ص:162، ط: سعید) وفیہ ایضاً: "(و) يجب (على كل واحد منهمافسخه قبل القبض) ويكون امتناعا عنه ابن الملك (أو بعده ما دام) المبيع بحاله جوهرة (في يد المشتري إعداما للفساد) ؛ لأنه معصية فيجب رفعها بحر (و) لذا (لا يشترط فيه قضاء قاض) ؛ لأن الواجب شرعا لا يحتاج للقضاء درر." (کتاب البیوع،باب البيع الفاسد،مطلب رد المشترى فاسدا إلى بائعه فلم يقبله، ج:5، ص:162، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
سونا بطور قرض دیا ہوتو سونا لینا سونے کے بدلے جائز ہے
Question
میرا بھائی گھر خرید رہا تھا، اس نے میری بیوی سے قرض مانگا، میری بیوی نے کہا کہ میرے پاس نقد پیسے نہیں ہیں، میں اپنا زیور قرض دیتی ہوں، تم بعد میں اسی طرح کا زیور بنا کر واپس دینا، یہ بات 2016ء میں ہوئی، اس کے بعد جب بھی میری بیوی زیور کا مطالبہ کرتی تو میرا بھائی کہتا میں بنا کر دوں گا آخرکار 2022ء میں اس نے کہا کہ میں زیور بنا کر دینا چاہتا تھا، لیکن اس میں سود آ رہا ہے؛ اس لیے میں زیور نہیں دوں گا، میں اس کے بدلے تمہیں پلاٹ دیتا ہوں، اور چوں کہ پلاٹ کی قیمت زیادہ ہے؛ اس لیے تم لوگ مجھے پانچ لاکھ روپے مزید دوگے سود سے بچنے کےلیے،ہم نے پلاٹ کے لینے پر رضامندی ظاہر کی،وہ پلاٹ نہ ہم نے دیکھا ہے اور نہ ہی ہمارے نام کروایا ہے،ہمیں مسئلہ معلوم نہیں تھااس معاملہ میں سود آرہانہیں آرہا، اور میرے بھائی نے جھوٹ بولا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا زیور واپس کرنے میں واقعی سود آتا ہے یا نہیں؟ اور کیا ہمارا پہلا معاملہ یعنی زیور کا قرض ابھی بھی باقی ہے ؟اور کیا ہم اب بھی زیور کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
ایک مجلس میں تین طلاقوں کا حکم
ہمارے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اکٹھے تین طلاق دیے اس نے پہلے دیوبندی علما سے مسئلہ پوچھ لیا…
گمراہ عقائد رکھنے والے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے درج ذیل نظریات ہوں تو اس کا…
ذکر بالجہر کاحکم
کیا ذکر بالجہر جائز ہے یا ناجائز؟ مجلس میں ذکر بالجہر کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔
گھر کی مشترکہ رقم سے بیوی بچوں کے اخراجات پوری کرنا
ایک بھائی اپنے حقیقی بھائی کو ہر ماہ گھریلو اخراجات کی مد میں ایک متعین رقم بھیجتا ہے۔ رقم وصول کرنے والا…
بیچی گئی زمین میں مستحق نکل آئے تو قیمت کی واپسی
ایک شخص نے دس سال پہلے دو جریب زمین خریدی تھی اورعقد 9 لاکھ پاکستانی روپے پر ہوا تھا۔ اس وقت مشتری…
شوہر نے بیوی سے کہا کہ میری ماں کی خدمت سے پہلے میری خدمت تم پر حرام ہے، تو کیا حکم ہے:؟
ساس کی خدمت نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شوہر نے غصہ کی حالت میں…