واضح رہے کہ اذان دینے کے لیے وضو کرنا مستحب ہے لہذا اگر بغیر وضو کے اذان دی گئی تو اذان ہو جائے گی، دہرانا لازم نہیں ہےتاہم بغیر عذر کے وضو کے بغیر اذان نہیں دینی چاہیے،لیکن اگر کبھی کسی وقت بلا وضو اذان دے دی گئی، تو جائز ہےاس کا دہرانا ضروری نہیں ہے،لیکن اگر کوئی شخص عادت بنا لے کہ ہمیشہ بے وضو ہی اذان دیتا رہےتو جائز ہے لیکن مناسب نہیں۔ عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لا يؤذن إلا متوضئ". ( سنن الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في كراهية الأذان بغير وضوء، ج:1، ص:389 ) ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه. ( رد المحتار، كتاب الصلاة، باب الأذان، ج:1، ص:392 ) (وجاز أذان المحدث) لحصول المقصود، ولا يكره في الصحيح وقيل: يكره؛ لأنه يصير داعيا إلى ما لا يجيب بنفسه...أقول: وفيه كلام؛ لأن الوضوء للأذان مندوب كما تقرر آنفا فحينئذ ينبغي أن لا يكون تركه مكروها، ولا نسلم عدم الإجابة؛ لأنه يمكن الوضوء بعده فيكون مجيبا حكما. ( مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر، كتاب الصلاة، باب الأذان، صفة الأذان، ج:1، ص:78 ) فتویٰ نمبر : 10871/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-09 کتاب الصلوۃ اذان واقامت کے احکام
وضو کے بغیر اذان دینا
سوال
کیا اذان کہنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟اگرکوئی مؤذن اکثراذانیں بے وضو دیتا ہوتواس کا حکم کیا ہوگا؟
جواب
Related Fatwas
بطور امانت لیا ہوا سامان واپس نہ کرنا
ایک خاتون کو نکاح کے موقعہ پر بہت سارا سامان، سونا اور دیگر اشیاء کی صورت میں بطور جہیز ان کے بھائی…
فمن یکفر بالطاغوت کی جگہ فمن یکفر باللہ پڑھنا
اگر تلاوت میں یہ غلطی ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں۔﴿لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرْ…
مناسخہ کی ایک صورت
محمد علی کا انتقال ہوا، اس کے ورثا میں ایک بیوہ (تاج بی بی )، تین بیٹے(محمد اسحاق، میراسلم اوراسماعیل )، اور…
پروویڈنٹ فنڈ پراضافی منافع لینا
ہماری کمپنی پروویڈنٹ فنڈ پالیسی کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں سے 10٪ کٹوتی لازمی کرتی ہے، اور کمپنی والو ں کا…
میڈیکل ٹیسٹ کے لیے مشت زنی کرنا
میری بیوی بیمار ہے ایک لیڈی ڈاکٹر نے اس کے خون وغیرہ کے ٹیسٹ کئے، اور اس کو کہا کہ آپ کا…
مدرسہ کےفنڈ سےمہمانوں کا اکرام کرنا
مدرسےکے فنڈیاآمدن سےتعلیمی،انتظامی یا ذاتی نوعیت کے مہمانوں (جیسے اساتذہ کے رشتہ دار یا طلبہ کے والدین) کی مہمان نوازی کرنا جائز…