صورت مسئولہ میں سائل اگر دیگرورثاء کو محروم کرنے کی نیت سے مکمل جائیداد کا مالک اپنے ایک بھائی کوبنانا چاہتا ہے تو اس طرح کرنے کی بناء پر شرعا وہ گناہ گار ہوگا، حدیث شریف میں اس پر وعید وارد ہوئی ہے۔ البتہ اگر سائل کے پاس مذکورہ جائیداد کے علاوہ بھی جائیداد یا دیگر اموال موجود ہے اور مذکورہ جائیداد اپنے ایک بھائی کو حوالے کرنے سے دیگر ورثاء کو بالکلیہ محروم رکھنا مقصد نہیں ہے تو پھر شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔ مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے: " عن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «من قطع ميراث وارثه، قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» . رواه ابن ماجه قال الطيبي - رحمه الله -: تخصيص ذكر القيامة وقطعه ميراث الجنة للدلالة على مزيد الخيبة والخسران، ووجه المناسبة أن الوارث كما انتظر فترقب وصول الميراث من مورثه في العاقبة فقطعه كذلك يخيب الله تعالى آماله عند الوصول إليها والفوز بها." (باب الوصایا،ج:5،ص:2040، ط:دار الفکر) فقط واللہ اعلم
غیر شادی شدہ بھائی کا اپنی تمام جائیداد زندگی میں ایک بھائی کے سپرد کرنا
سوال
میں غیر شادی شدہ ہوں ، والدین حیات نہیں ، صرف بہن بھائی ہیں جو کہ سب شادی شدہ ہیں۔ میرے پاس ایک پراپرٹی ہے جو اپنے ایک بھائی کو میں ہبہ کرنا چاہتا ہوں ، جو مالی اور تھوڑا ذہنی اعتبار سے بھی ٹھیک نہیں ہے اور ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ لہذا میں چاہتا ہوں اپنی زندگی میں یہ انہیں ہبہ کر دوں۔کیا اس میں کوئی شرعی ضرر ہے؟
جواب
Related Fatwas
باپ کی زندگی میں میراث سے دست بردار ہونا
ایک بیٹی نے باپ کے ساتھ یہ معاہدہ کیا کہ آپ مجھے کچھ جائیداد دے دو میں آپ کی وفات کے بعد…
باپ کی زندگی میں مرنے والے بیٹے کا میراث میں حصہ
میرا ایک بھائی والد صاحب کی حیات میں وفات پا چکا ہے یعنی میرے والد صاحب اس وقت زندہ تھے کہ میرا…
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
کسی کے ساتھ دکان میں موجود اموال میں شرکت کرنا
ایک ساتھی نے ہمیں یہ پیشکش کی کہ میرا گامنٹس کا کاروبار ہے جسمیں تقریبا 15لاکھ کاسامان ہے آپ ہمیں 15لاکھ دے…
والدین کابچے کامحمد نام رکھنے کی نیت کرنا
اگر پیدائش سے پہلے یہ نیت کی ہو کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام محمد رکھنا ہے اور پیدائش…
قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے اضافی رقم لینا
اگر کوئی شخص کسی خریدارکو کوئی چیز قسطوں پر، ایک متعین مدت کے ساتھ، نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پرفروخت کرے،…