واضح رہے کہ ہر شخص زندگی میں اپنی مملوکہ جائیداد کا خود مالک ہوتا ہے، اس لیے اولاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ باپ کی زندگی میں حصے کا مطالبہ کریں۔ تاہم اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے بیٹے یا بیٹی وغیرہ کو جائیداد میں سے کچھ حصہ دے اور وہ باپ کی زندگی میں اس پر قبضہ بھی کرے تو یہ ہبہ متصور ہوگا، میراث نہیں۔ نیز اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ کسی کام پر معاہدہ کرے تو دیانتاً اس پر اس کا پورا کرنا لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں گناہ گار ہوگا۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر واقعی والد نے بیٹی سے معاہدہ کرکے اسے جائیداد میں سے کچھ حصہ دیا ہو، اور بیٹی نے باپ کی زندگی میں اس پر قبضہ بھی کیا ہو تو شرعاً یہ ہبہ متصور ہوگا میراث نہیں۔ لہذا اس حصے کی وجہ سے باپ کی وفات کے بعد وه میراث میں حصے سے محروم نہیں ہوگی۔ تاہم اگر واقعی بیٹی نے میراث میں حصہ نہ لینے کا وعدہ کیا ہو، تو والد کی وفات کے بعد اس کو چاہیے کہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مصالحت کے طور پر باپ کی میراث میں سے تھوڑا حصہ لے کر اپنے باقی حصے سے دست بردار ہو جائے۔ الإرث يثبت بعد موت المورث.(البحرالرائق،كتاب الفرائض،ج:9،ص:364) (ولها أن ترجع إن وهبت قسمها للأخرى)؛ لأنها أسقطت حقا لم يجب بعد فلا يسقط، وهذا لأن الإسقاط إنما يتحقق في القائم، فيكون الرجوع امتناعا بمنزلة العارية حيث يرجع المعير فيه متى شاء لما قلنا. ( البحر الرائق،كتاب القسمة،ج:2،ص:181) قال النووي: أجمعوا على أن من وعد إنسانا شيئا ليس بمنهي عنه فينبغي أن يفي بوعده...فلو تركه فاته الفضل وارتكب المكروه كراهة شديدة. (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح،كتاب الآداب، ج:9،ص:130) الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام: "تهادوا تحابوا" وعلى ذلك انعقد الإجماع "وتصح بالإيجاب والقبول والقبض" أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد، والعقد ينعقد بالإيجاب، والقبول، والقبض لا بد منه لثبوت الملك. (الهداية شرح البداية المبتدي،كتاب الهبة،ج:3،ص:222) فتویٰ نمبر : 3823/297/323 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) متفرقات
باپ کی زندگی میں میراث سے دست بردار ہونا
Question
ایک بیٹی نے باپ کے ساتھ یہ معاہدہ کیا کہ آپ مجھے کچھ جائیداد دے دو میں آپ کی وفات کے بعد آپ کی میراث میں حصہ نہیں لوں گی، اب سوال یہ ہے کہ باپ کی وفات کے بعد یہ بیٹی میراث سے محروم ہوگی یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
حیض کی حالت میں آیاتِ قرآنی لکھنا اوریاد کرنا
شرعی عذر(حیض) کی حالت میں قرآنی آیتیں جو کتابوں میں لکھی ہوئی ہوتی ہیں ان کو طالبہ کےلیے یاد کرنا اور سنانا،اور…
ایک بیوہ ،ماں اور دو بیٹوں میں تقسیم میراث
ایک شخص(عرفان اللہ ) کا انتقال ہوا ہے اس کے ورثا میں ایک بیوہ(وکیلہ بی بی)، ماں (شیرین زادگئی)اور دو بیٹے(محمد زید…
تصاویر والی جگہ میں نماز پڑھنا
میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ ہوں، ہماری کتابوں پر اکثر انسانی تصاویر بنی ہوتی ہیں،اور کتابیں کمرے میں، سامنے میز پر رکھی ہوتی…
سرکاری ملازم کا نوکری میں ترقی کے لئے رشوت دینا
میں ملازم ہوں، ہمارے شعبہ میں پروموشن(ترقی) ہورہا ہے، میں نے پوری کوشش کی، لیکن افسران بالا بغیر رشوت کے مجھے پروموشن…
ایک گھر میں مرحوم بھائی کی بیوہ کا اپنے دیوروں کے ساتھ رہنے کا حکم
ہم پانچ بھائیوں نے مشرترکہ طور پر رقم ملا کر گھر خریدا تھا،اوراپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس مشترکہ گھر میں…
دو بستیوں کو ایک شمار کر کے جمعہ ادا کرنے کا حکم
(1) نماز جمعہ کی شرائط موجودہ دور کے اندر کیا ہیں۔ (2) دو بستیوں کو ایک شمار کیا جائے اس کی کیا…