واضح رہےکہ رشوت دےکرنا جائزطریقےسےاپنے مقصد کو حاصل کرنا یا کسی حق دارکا حق چھیننا جائز نہیں ہے، لیکن اگرکوئی شخص کسی چیزکاحق دارہو، اوررشوت کےبغیراس کی وصولی ممکن نہ ہو، توفقہائے کرام کی ہاں ایسی حالت میں رشوت دےکراپناحق کووصول کرنےکی گنجائش ہے، البتہ رشوت لینےوالےکےلیےرشوت لیناہرصورت میں ناجائز اورحرام ہے۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق اگرسائل واقعی قانوناًاس پروموشن کا اہل اوردیگر ملازمین سے زیادہ مستحق ہو،اس کےباوجوداس کو افسرانِ بالاترقی نہیں دیتے، تواس صورت میں رشوت دینےکی گنجائش ہے،لیکن لینے والے کے لیےبہرحال حرام ہے، اور اگرقانوناًسائل کاحق نہ بنتاہویا کوئی دوسرا زیادہ حق دار ہو،توپھر رشوت دینا حرام ہے۔ لا بأس بالرشوة إذا خاف على دينه والنبي عليه الصلاة والسلام .كان يعطي الشعراء ولمن يخاف لسانه.قال ابن عابدین:دفع المال للسلطان الجائرلدفع الظّلم عن نفسه وماله ولاستخراج حق له لیس برشوۃ.(ردّ المحتار علی الدّرالمختار،کتاب الحظروالإباحة، باب الاستبراءوغیرہ،ج:9،ص:607) فتویٰ نمبر : 6592/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) حلال وحرام کمائی کے مسائل
سرکاری ملازم کا نوکری میں ترقی کے لئے رشوت دینا
Question
میں ملازم ہوں، ہمارے شعبہ میں پروموشن(ترقی) ہورہا ہے، میں نے پوری کوشش کی، لیکن افسران بالا بغیر رشوت کے مجھے پروموشن نہیں دے رہےہیں، حالانکہ قانونی طور پراُس عہدہ کےلیے میں اہل ہوں اور میرا حق بنتا ہے۔ کیا میں اس پروموشن کے لیے رشوت دے سکتا ہوں یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
بیوی سے زیورات واپس لینا
عورت کو شادی کے موقع پر سسرال والوں کی طرف سے دئے گئے زیورات اس سے واپس لینا جائز ہے یا نہیں؟
زمین اجارہ پر لے کر صاحب ارض کو کاشت کاری کے لئے واپس دینا
اگر کوئی شخص کسی سے زمین اجارہ (کرایہ) پر لے کہ میں سالانہ آپکو چالیس ہزار روپے دوں گا اور پھر وہ…
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
مزدور طبقہ کے لیے کمپنی سے قسطوں میں سونا خریدنے کا حکم
ہماری علاقے میں مزدور طبقہ ہر مہینے ایک مخصوص رقم ایک کمپنی کے پاس جمع کراتا ہے۔ کمپنی کا مالک اس وقت…
مضاربت میں رب المال کے لیے متعین نفع مقرر کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاروبار کے لیے پچیس(25) لاکھ …
ندی کے پانی سے سیراب شدہ زمین میں عشر
جو کھیت ندی کے پانی سے سیراب ہوتاہے اس میں عشر کتنا ہے ؟