واضح رہےکہ اجارہ کی شرائط میں سےایک شرط یہ بھی ہےکہ اجرت اورمدت متعین ومعلوم ہو،بصورت دیگراجارہ فاسدہوگا۔ لہذاصورت مسئولہ کےمطابق گاڑی کے مالک کاکسی کوگاڑی کرایہ پر دینا اوریومیہ اپنےلیے متعین طورپرآٹھ سوروپےبطوراجرت طےکرنا جائزہے،ایسی صورت میں گاڑی چلانےسےحاصل ہونےوالی ساری کمائی ڈرائیورکی ہوگی،جب کہ اس پرروزانہ آٹھ سو روپےمالک کودینالازم ہوگا،نیز اگرکسی دن اس کوکم مزدوری ہویا وہ گاڑی نہ چلائےتواس دن بھی وہ مالک کوکرایہ دینےکاپابندہوگا۔ ولاتصح حتى تكون المنافع معلومة،والأجرة معلومة.(الھدایة شرح بدایةالمبتدی،کتاب الإجارة،ج:2،ص:296) حتى أنمناستأجردابة يومالأجل الركوب فحبسھاالمستأجرفي منزله ولم يركبھا حتى مضى اليوم فإن استأجرها للركوب في المصريجب عليه الأجرلتمكنه من الاستيفاءفي المكان الذي أضيف إليه العقد.(الفتاوی الھندیة،کتاب الإجارۃ،الباب الثانی،فی بیان أنه متی تجب الأجرۃ ومایتعلق به من الملک وغیرہ،ج:4،ص:413) فتویٰ نمبر : 4025/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام)
گاڑی کو اجارہ پر دے کر اپنے لیےخاص نفع مقرر کرنا
Reviewed
Updated January 22, 2026
24
Question
ایک آدمی نے دوسرے شخص کو اپنی گاڑی کرایہ پر اس شرط کے ساتھ دی کہ آپ مجھے روزانہ آٹھ سوروپیہ دیں گےاور باقی جتنا پیسہ کما یاوہ آپ کا ہوگا،تو یہ معاملہ درست ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
عورت کا سفید لباس پہننا
عورت کے لئے سفید لباس کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
October 7, 2025
2 min
19
نان نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کا طریقہ
میری ایک بھتیجی ہے، جس کے والد انتقال کر گئے ہیں، اس کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں، شروع میں…
September 27, 2025
5 min
21
صریح الفاظ میں ایک طلاق دینے کا حکم
میں نے اپنی بیوی کو فون پر غصہ کی حالت میں ایک بار ان الفاظ کے ساتھ طلاق دی ”میں نے آپ…
September 27, 2025
4 min
34
یکطرفہ عدالتی تنسیخ نکاح ڈگری کی شرعی حیثیت
میں نے دوسری شادی کر لی جس کی وجہ سے پہلی بیوی میکے چلی گئی اور میرے خلاف عدالت میں کیس دائر…
May 3, 2026
4 min
29
جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
جہاز میں نماز ادا کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
September 27, 2025
5 min
30
کسی دوسرے کی عبارت یا حکایت نقل کرنے پر طلاق کا حکم
اگرکوئی شخص کتاب سےعبارت نقل کرتے ہوئے یا کسی اور کی قسم اور طلاق کے الفاظ دہراتے ہوئے ’’میری بیوی کو طلاق‘‘…
December 25, 2025
2 min
22