واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ نکاح کے معاملے میں عاقلہ بالغہ لڑکی کے ولی کو اس بات کا پابند کرتی ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح نہ کرے، بلکہ نکاح سے قبل اس سے اجازت حاصل کرے اور اس کی رضامندی لے۔ اگر لڑکی نکاح پر راضی نہ ہو تو ولی کے لیے زبردستی نکاح کرانا جائز نہیں، اور اگراس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح کروا دیا جائے توایسے نکاح کی صحت اس کی اجازت پر موقوف رہتی ہے۔ صورتِ مسئولہ میں اگر لڑکی کے بھائی نے ایجاب و قبول کے وقت لڑکی سے اجازت نہیں لی تھی، لیکن لڑکی کو نکاح کا علم تھا اور اس نے نکاح ہو جانے کے بعد صراحتاً اپنی رضامندی کا اظہار کیا، تو اس کی یہ رضامندی معتبر ہے اور نکاح منعقد ہو گیا ہے۔ لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها فإن أجازته؛ جاز، وإن ردته بطل، كذا في السراج الوهاج. (الفتاوى الهندية، کتاب النکاح،الباب الرابع في الأولياء في النكاح، ج:1، ص:287) كل عقد صدر من الفضولي وله قابل يقبل سواء كان ذلك القابل فضوليا آخر أو وكيلا أو أصيلا انعقد موقوفا هكذا في النهاية.(الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، الباب السادس في الوكالة بالنكاح وغيرها، ج:1، ص: 299) فتویٰ نمبر : 7406/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-20 کتاب النکاح شرائط وارکانِ
عورت کی اجازت کے بغیراس کا نکاح اور بعد میں اس کی رضامندی
سوال
ایک نکاح میں لڑکی کی طرف سے ایجاب وقبول کے لیے اس کا بھائی حاضر ہوا اور ایجاب و قبول کیا لیکن اس نے لڑکی سے نہیں پوچھا تھا البتہ لڑکی کو خبر تھی کہ میرا بھائی میری طرف سے جا رہا ہے، نکاح کے بعد لڑکی نے کہا کہ میں نکاح سے پہلے بھی اور اب بھی اس نکاح پر راضی ہوں، کیا یہ نکاح منعقد ہوا ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
مدرسہ کے لیے وقف شدہ زمین پر مسجد بنانا
ایک شخص نے بنات کے مدرسہ کے لئے زمین وقف کی، اس کے لیے لوگوں سے چندہ بھی جمع کیا اور بھٹہ…
غیر مسلم ممالک میں ایک مسجد میں دو بار جمعہ کی نماز کی جماعت کرنا
ايك مسجد میں مجمع كی كثرت كی وجہ سے دو، تين بار جمعہ كی نماز كروانا كيسا ہے؟ یہ پاکستان سے باہر…
BRکی شرعی حیثیت
ماركیٹنگ کی غرض سے ایک کمپنی کی طرف سے BRکیا جاتا ہے BR کا مطلب یہ ہے کہ کسی معروف شخصیت کو اپنے سٹور پر…
ملازمت میں حاضری دیے بغیر تنخواہ وصول کرنا/اپنی جگہ کسی اور کو اجرت پر لگانے کا حکم
ایک شخص EPI ادارے میں ملازم ہے۔ ہر ماہ یا چھ ماہ بعد، ادارے کی جانب سے علاقے میں پولیو مہم چلائی…
رضاعی بھانجی کے ساتھ نکاح کرنا
فواد نے اپنی دادی(فریاد بی بی)کا دودھ پیا ہے اور فواد اپنی پھوپھی(فوزیہ بی بی )کی بیٹی (اسماء بی بی)کے ساتھ نکاح…
زندگی میں اپنا گھربیٹے کے نام کرنا
اگرایک شخص اپنی جائیداد میں سے کوئی گھر تملیک کے طور پر کسی بیٹے کے نام کردےاورباپ بیٹا دونوں اس میں رہائش…