واضح رہے کہ مسابقہ میں اگر جانبین کے علاوہ تیسرے آدمی کی طرف سے انعام مقرر کیا گیا ہو تو یہ جائز ہے،کیونکہ جس طرح گھوڑوں اور اونٹوں کے دوڑ کی اور تیر اندازی کا مسابقہ کرنا جائز اور ثابت ہے اسی طرح فقہاء کرام نے ہر اس مسابقہ کی اجازت دی ہے جس سے کوئی دینی یا دنیاوی جائز مقصد وابستہ ہو۔ صورت مسئولہ کے مطابق نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کے ہر پہلو سے لوگوں کو خبردار کرنااور ان میں سنت پر عمل کرنے کا جذبہ اجاگر کرنا بھی ایک اہم دینی مقصد ہے لہذا اس جیسی محفل میں کسی شخص کی طرف سے اول ،دوم ،سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے انعام مقرر کرنا قمار کے حکم میں داخل نہیں ہے اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے ،نیز اسکول انتطامیہ کو چاہیئے کہ انٹری فیس کی رقم کو واقعتاً پروگرام کے اخراجات کےلیے استعمال کرے ان رقوم کوپیسہ کمانے کا ذریعہ نہ بنائے ۔ وما يفعله الأمراء فهو جائز أيضا بأن يقولوا لاثنين: أيكما سبق فله كذا.( الفتاوى الهندية، کتاب الحظر والإباحة، باب المسابقة، ج:5، ص:324) (قوله من جانب واحد) ...أو يقول الأمير لفارسين أو راميين من سبق منكما فله كذا. (رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب الحظر والإباحة، ج:9، ص:578) (و) كذا الحكم (في المتفقهة) قوله وكذا الحكم في المتفقهة أي على هذا التفصيل وكذا المصارعة على هذا التفصيل وإنما جاز، لأن فيه حثا على الجهاد وتعلم العلم. (رد المحتارعلی الدرالمختار، کتاب الحظر والإباحة، ج:9، ص:577) فتویٰ نمبر : 6605/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) دیگرمتفرق مسائل
سیرت النبی ﷺمقابلےمیں شرکت کرکے انعام لینا
Question
ایک مال دار شخص نے ایک پرائیویٹ اسکول کے نگران سے کہا کہ آپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے تحت سیرت النبی ﷺمقابلے کا انعقاد کریں، شرکاء کے درمیان مقابلہ ہونے کے بعد اول، دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 3لاکھ،2لاکھ اور 1لاکھ روپے میری طرف سے دیے جائیں گے،اب اسکول والوں نے اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے 500 روپے انٹری فیس مقرر کی ہے،تاکہ اس سے پروگرام وغیرہ کے اخراجات پورے کیے جائیں اب اس مقابلے میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں، اور یہ صورت قمار (جوا)میں داخل ہوگی یا نہیں ؟
Answer
Related Fatwas
مدرسہ کے لیے وقف شدہ زمین پر مسجد بنانا
ایک شخص نے بنات کے مدرسہ کے لئے زمین وقف کی، اس کے لیے لوگوں سے چندہ بھی جمع کیا اور بھٹہ…
سوتیلی ماں کی اس بیٹی سے نکاح کرنا جو دوسرے شوہرسےہو
زید کی ایک بیوی ہے شازیہ اور اس سے ایک بیٹی ہے گل ناز بی بی ،پھر زید نے ایک دوسری بیوہ…
كسی کے دباؤ کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینا
اگر ایک شخص ایک لڑکی کے ساتھ نکاح کرے اور پھر اس کے رشتہ دار اس کو طلاق دینے پر مجبور کریں…
بیوی کوتو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے، کہنا
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے،…
والد کی موجودگی میں اولاد کا تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرنا اور جائیداد کی تقسیم کا طریقہ
میں نے دو شادیاں کی ہیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے، اس سے میری تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے،…