سونےكوخريدكربینک کےذریعے بھیجی گئ رقم مؤخرہوجانا

Reviewed Updated January 22, 2026 41

Question

اگرزید،عمروسےدس لاكھ روپےكاسوناخريدلے،اورزیدکی طرف سےقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطےہوجائے۔ اورزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردے،اوربینک یہ پیغام دے کہ "رقم کامیابی سےٹرانسفرہوچکی ہے"۔ تاہم عمروکےاکاؤنٹ میں بینکنگ پراسیس میں تاخیرکی وجہ سےابھی تک رقم نہ پہنچی ہوتواب سوال یہ ہے۔1:کہ پیسوں کےساتھ سونا خریدنے کامعاملہ بیع صرف ہےیانہیں؟2:اگربیع صرف ہے تو"یداً بید"کی شرط پوری ہوئی ہےیانہیں ؟

Answer

واضح رہےکہ پہلےزمانے میں نوٹ سونےاورکی رسیدہواکرتی تھی جس کی پشت پرسونااورچاندی ہوتاتھااورنوٹ اس سونےاورچاندی کی نمائندگی کرتاتھالیکن آہستہ آہستہ اقتصادی حالت ،معدنیات یا سیاسی قوت وطاقت کی وجہ سےنوٹ کی پشت مستحکم ہوکرسونے کی شرح کم ہوتی گئی اوربالآخرنوٹ کی پشت سےسونے کی شرح ختم ہوکرصفررہ گئی چنانچہ اب کسی نوٹ کے پیچھےکوئی سوناچاندی نہیں اس لیےاب نوٹ محض ایک اصطلاحی ثمن ہے۔جس وقت نوٹ کی پشت پرسوناموجود ہوتاتھاتونوٹ کےعوض سونے یاچاندی خریدنےپربیع صرف کے احکام جاری ہوتے تھےکیونکہ نوٹ کی پشت پرسونا ہی ہوتاتھالیکن اب چونکہ نوٹ کی پشت پرکوئی سونا نہیں اس لیے نوٹوں سےسونا،چاندی خریدنے پر بیع صرف کےاحکام جاری نہیں ہوں گے۔ اب بیع صرف ،صِرف سونے،چاندی کےباہم تبادلےکےساتھ خاص ہے ۔سونے، چاندی کی علاوہ دیگرکرنسیوں کےساتھ سونایاچاندی خریدنا بیع صَرف نہیں اس لیے اس پربیع صرف کےاحکام بھی جاری نہ ہونگےچنانچہ مجلس عقدختم ہونے سےپہلے کسی ایک عوض(سونایاپیسوں)پرقبضہ کرنے سےبیع صحیح ہوجائےگی۔ صورت مسئولہ میں پیسوں سےسوناخریدنابیع صرف نہیں اس لیےاس میں بیع صرف کے احکام (یدابیدوغیرہ)لاگو نہیں ہونگےچنانچہ دونوں طرف سے مجلس عقدمیں قبضہ ہوناشرط نہیں البتہ ایک طرف سے قبضہ ضروری ہےچنانچہ اگرمجلس عقدہی میں مشتری  سونےپرقبضہ کرلےتواگرپیسوں کےٹرانسفرہونےمیں تاخیرہوجائےتو بھی یہ عقد صحیح ہے۔   في ‌بيع ‌الفلوس ‌بالدراهم يكتفي بقبض أحد البدلين حقيقة؛ لأنه ليس بصرف.( المحيط البرهاني، کتاب الصرف، ج:6، ص:326) وكل من المكيل والموزون الغير النقد والعددي المتقارب إن قوبل بكل من النقدين كان مبيعا.(ردالمحتار مع الدر المختار، کتاب البیوع، مطلب في الفرق بين الأثمان والمبيعات، ج:4، ص:531) فتویٰ نمبر : 4022/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 کتاب البیوع(خریدوفروخت) بیع کے ارکان اورشرائط

Share: WhatsApp Facebook Telegram X Copy