زکوۃ کی ادائیگی میں افضل یہ ہے کہ اگر اپنے رشتہ داروں میں کوئی ضرورت مند اورمستحقِ زکوۃ ہو تواسی کو پہلے زکوۃدی جائے، البتہ اگرکہیں اپنے رشتہ داروں کے مقابلے میں کوئی اور زیادہ محتاج ہو، تواس کودینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ صورت مسؤلہ کے مطابق اگر برادری کے لوگ اپنی زکوۃ کو اپنی ہی برادری کے مستحقین پرخرچ کرتے ہوں، تویہ بہترطریقہ ہے، تاہم جب کسی علاقے کےلوگ قدرتی آفت کے شکارہوجائیں، تو زکوۃ دینے والے کو معروضی حالات کا جائزہ لے کرزیادہ ضرورت مند مصرف میں خرچ کرنا چاہیے ،چنانچہ رشتہ داروں اور متاثرین میں سےجن کو زیادہ ضرورت مند سمجھتا ہو، ان پر زکوۃ کی رقم خرچ کرنا افضل ہوگا ۔ (و) كره (نقلها إلا إلى قرابة) بل في الظهيرية لاتقبل صدقة الرجل وقرابته محاويج حتى يبدأ بهم فيسد حاجتهم (أو أحوج) أو أصلح أو أورع أو أنفع للمسلمين (أو من دار الحرب إلى دار الإسلام أو إلى طالب علم) وفي المعراج التصدق على العالم الفقير أفضل (أو إلى الزهاد أو كانت معجلة) قبل تمام الحول فلا يكره خلاصة. (رد المحتار علی الدر المختار، باب مصرف الزكوة و العشر، ج:2، ص:353) وعدم الكراهة في نقلها للقريب للجمع بين أجري الصدقة والصلة وللأحوج؛ لأن المقصود منها سد خلة المحتاج فمن كان أحوج كان أولى، وليس عدم الكراهة منحصرا في هاتين؛ لأنه لو نقلها إلى فقير في بلد آخر أورع وأصلح كما فعل معاذ - رضي الله عنه - لا يكره؛ ولهذا قيل: التصدق على العالم الفقير أفضل كذا في المعراج. (االبحر الرائق، دفع الزكاة بتحر فبان أنه غني أو هاشمي أو كافر أو أبوه أو ابنه، ج:2، ص:269) فتویٰ نمبر : 10725/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب الزکوٰۃ مصارفِ زکوٰۃ
رشتہ داروں اورآفت زدگان میں سے بہترمصرف زکوٰۃ
Question
اگربرادری کے لوگ اپنی زکوٰۃ صرف اپنی ہی برادری کے مستحقین کو دیتے ہوں، تو جب قدرتی آفت (مثلاً : سیلاب وغیرہ) آ جائیں اور ان میں مبتلا افراد بھی زکوٰۃ کے مستحق ہوں، تو ایسی صورت میں زکوٰۃ کی رقم کا بہتر مصرف کیا ہے،اپنی برادری کے مستحقین یا آفت زدہ غیر برادری کے افراد؟
Answer
Related Fatwas
اگر دوبارہ کسی سے کسی قسم کا تعلق رکھا تو میرے اور تمھارے درمیان سب کچھ ختم ہو جائے گا کہنے کا حکم
میری شادی کو بارہ سال ہو گئے تھے پھر میں نے دوسری شادی کی ، جب پہلی بیوی کو اطلاع ہوئی تو…
منگیتر کے ساتھ زنا سے ٹھہرا ہوا40 دن کا حمل ساقط کرنا
میری منگنی ہوچکی ہے اور نکاح نہیں ہوا ہے ،میں نے اپنی منگیتر کے ساتھ جماع کیا ہے اور اس کاحمل ٹھہرا…
غیر کی زمین میں مسجد تعمیر کرنا
اگر کوئی جگہ ایسی ہوکہ اس کا کوئی مالک معلوم نہ ہو، پھر ایک شخص کہے کہ یہ جگہ میری ہے اور…
شوہر،ایک بیٹی،دو بھائیوں،اور پانچ بہنوں کے درمیان تقسیم میراث
شبانہ فوت ہوگئ،اس کے ورثاء میں سے خاوند (ضیاءالحق) اور ایک بیٹی (عائشہ بی بی) جبکہ دو بھائی (فیاض احمد،محمد اشرف)اور پانچ…
وکیل کا تعلقات کی بنا پر رعایت میں ملی رقم اپنے لیے رکھنا
ایک لڑکے نے کالج میں 70 ہزار روپے پر ایڈمیشن کی بات کرلی ،پھر اس کی ماں نے وہ پیسے مجھے دیدیے…
رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کرنا
ٓشاندانہ، اقراءکی رضاعی ماں ہے اب شاندانہ اپنے حقیقی بیٹے گلفام کا نکاح اقراء کی چھوٹی اورحقیقی بہن صدف سے کرنا چاہتی…