واضح رہے کہ منگنی کی حیثیت صرف وعدہ نکاح ہے ،جب تک اس میں باقاعدہ ایجاب و قبول اور نکاح نہ ہوا ہو،اس لیے منگنی کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوں گے ،اور منگیتر کے ساتھ جماع زنا شمار ہوگا،نیز زنا شریعت میں انتہائی مذموم عمل اور حرام ہے، اس لیے صدق دل سے توبہ واستغفار اور آئندہ کے لیے اس عمل سے باز رہنے کا پکا عزم کرنا لازم ہے۔زنا کی وجہ سے اگر حمل ٹھہرجائے اور ابھی حمل میں جان نہ پڑی ہو، یعنی چار ماہ سے کم ہو تو اس حمل کے ساقط کرنے کی گنجائش ہے۔ لہذا صورت ِ مسئولہ میں چونکہ زنا سے ٹھہرا ہوا حمل 40 دن کا ہے تو اس کو ساقط کرنے کی گنجائش ہے اور آئندہ کے لیے توبہ و استغفار کرکے اس عمل سے باز رہنا چاہیے۔ قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح وإلا فهو غلط لأن التخليق يتحقق بالمشاهدة قبل هذه المدة كذا في الفتح، وإطلاقهم يفيد عدم توقف جواز إسقاطها قبل المدة المذكورة على إذن الزوج.(رد المحتار على الدر المختار ،كتاب النكاح،مطلب في حكم العزل،ج:3،ص:176) (قوله:، وفي الخانية. . . إلخ) قال في النهر قال ابن وهبان ومن الأعذار أن ينقطع لبنها بعد ظهور الحمل وليس لأبي الصغير ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاكه ونقل عن الذخيرة لو أرادت الإلقاء قبل مضي زمن ينفخ فيه الروح هل يباح لها ذلك أم لا اختلفوا فيه وكان الفقيه علي بن موسى يقول: إنه يكره فإن الماء بعدما وقع في الرحم مآله الحياة فيكون له حكم الحياة كما في بيضة صيد الحرم، ونحوه في الظهيرية، قال ابن وهبان: فإباحة الإسقاط محمولة على حالة العذر أو أنها لا تأثم إثم القتل اهـ.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كتاب النكاح ،باب نكاح الرقيق،ج:3،ص:215) فتویٰ نمبر : 7331/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب النکاح متفرقات
منگیتر کے ساتھ زنا سے ٹھہرا ہوا40 دن کا حمل ساقط کرنا
Reviewed
Updated December 7, 2025
29
Question
میری منگنی ہوچکی ہے اور نکاح نہیں ہوا ہے ،میں نے اپنی منگیتر کے ساتھ جماع کیا ہے اور اس کاحمل ٹھہرا ہے جو کہ ابھی 40 دن کا ہے ،تو اب اس حمل کا ساقط کرنا کیسا ہے؟
Answer
Related Fatwas
چار سو سال پرانی جگہ کو مسجد قرار دینا
ایک جگہ پر ایک عمارت موجود ہے جو تقریباً چار سو سال پرانی ہےیہ معلوم نہیں کہ اس کی بنیاد کس نے…
May 3, 2026
4 min
35
مدرسہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنا
ایک مدرسہ ہے اور اس میں رہائشی طلبہ نہیں ہیں، اور اس کے قریب مساجد بھی ہیں، تو اس مدرسے میں مستقل…
December 7, 2025
2 min
25
باپ کی زندگی میں مرنے والے بیٹے کا میراث میں حصہ
میرا ایک بھائی والد صاحب کی حیات میں وفات پا چکا ہے یعنی میرے والد صاحب اس وقت زندہ تھے کہ میرا…
May 10, 2026
2 min
26
منذور چیز کی جگہ اس کی قیمت دینا
ایک آدمی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں فلاں موٹر سائیکل صدقہ کردوں گا، لیکن جب بیٹا…
December 31, 2025
2 min
25
امام کا رکوع اور سجدے میں تین بار سے زائد تسبیحات پڑھنا
اگر کوئی امام رکوع اور سجدے میں تین بار سے زیادہ تسبیحات پڑھتا ہو جس کی وجہ سے بعض مقدیوں کو نا…
December 25, 2025
2 min
39
نذر کا کھا نا خودکھانا
اگر کسی نے نذر کا کھا نا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟
December 7, 2025
3 min
21