واضح رہے کہ مرد کو تین کپڑوں میں کفنانا سنت ہے؛ کرتا، ازار، چادر۔ اور عورت کو پانچ کپڑوں میں کفنانا سنت ہے؛ کرتا، ازار، سربند، سینہ بند، چادر۔ صورتِ مسئولہ میں میت(چاہےمردہویاعورت) کوسنت کفن سےزیادہ کفن دیناخلافِ سنت ہے،لہٰذا اہلِ علاقہ کواس سے احتراز کرنا چاہیے۔ مبسوط سرخسی میں ہے: "قال): وتكفن المرأة في خمسة أثواب والرجل في ثلاثة أثواب هكذا قال علي رضي الله عنه: كفن المرأة خمسة أثواب وكفن الرجل ثلاثة أثواب ولا تعتدوا إن الله لا يحب المعتدين". (کتاب الجنائز،کفن المرأة،ج2،ص72،ط:دارالمعرفۃ) بدائع الصنائع میں ہے: "وأما الكلام في كمية الكفن.فنقول: أكثر ما يكفن فيه الرجل ثلاثة أثواب: إزار، ورداء، وقميص وهذا عندنا......وروي عن علي رضي الله عنه أنه قال: " كفن المرأة خمسة أثواب، وكفن الرجل ثلاثة، " ولا تعتدوا إن الله لا يحب المعتدين "؛ ولأن حال ما بعد الموت يعتبر بحال حياته". (کتاب الجنائز،فصل كيفية وجوب التكفين،ج1،ص306،ط:دارالکتب العلمیہ) فقط واللہ اعلم
کیا سنت کفن سے زیادہ کفن دینا جائز ہے
Question
ہمارے علاقہ میں میت کو کفن دیتے وقت سنت کفن سےزیادہ کفن دیا جاتاہے،یعنی مرد کےلیےچارکپڑےاورعورت کےلیےچھ کپڑوں کا کفن بنایاجاتاہے،کیا شریعتِ مطہرہ میں اس اضافہ کی گنجائش ہے یانہیں؟
Answer
Related Fatwas
بیوہ دو بھائی اور دو بہن میں تقسیم میراث، نیز لے پالک کی شرعی حیثیت
میرے ایک عزیز دوست کا انتقال ہو گیا ہے،بوقتِ انتقال ان کی ایک بیوی ، دو بھائی، دو بہنیں موجود تھیں،مرحوم کی…
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
غصے کی حالت میں بیوی کو دو طلاق رجعی دینا
میں(محمد کریم) نے طیش (غصے) میں آکر اپنی بیوی کو دو مرتبہ كہا کہ تو طلاق ہے تو طلاق ہے (تہ طلاقہ…
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
نئے اور پرانے نوٹوں کا کمی اور زیادتی کے ساتھ تبادلہ
میں اکثر اپنے ساتھ نئے نوٹ رکھنے کا شوقی ہوں، لیکن جب میں ان نوٹوں کو خریدتا ہوں تو مجھے 100 روپے…
کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ
اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی…