واضح رہے کہ اگر عقدِ نکاح کے وقت متعین چیز بطورِ مہر مقرر کی جائے تو وہی شوہر کی ذمہ لازم ہوجاتی ہےاور اگر مہر میں ایسی چیز مقرر کی گئی جس کی نوع معلوم ہو ،لیکن اوصاف معلوم نہ ہو ں تو ایسی صورت میں متوسط درجہ کی وہ چیز لازم ہوگی۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق جب عقدِ نکاح میں صرف "کمرہ" ذکر کیا گیا اس کے اوصاف یعنی رقبہ وغیرہ ذکر نہیں کیاگیاتو شوہر کے ذمے ایک متوسط درجے کا کمرہ لازم ہوگا، اور اگر اس علاقے کے اکثر گھروں میں متصل باتھ روم کا رواج ہو تو کمرے کے حساب میں متصل باتھ روم بھی داخل ہوگا، نیز یہ کہ بیوی کا مہرشوہر کے ذمے واجب ہوتا ہے اور شوہر کی والدہ کا حق اس کے بھائی کے ذمے ہےاس لیے محض اس حق کا حوالہ دے کر مہر سے جان چھڑانا جائز نہیں ۔ وإما غير معين فلا يخلو إما أن يكون مكيلا أو موزونا أو غيرهما، ففي غيرهما إن لم يعين الجنس بأن قال حيوان،ثوب، دار لم يصح ويجب مهر المثل بالغا ما بلغ... وإن عينه بأن قال عبد، أمة، فرس، حمار، بيت صحت التسمية وإن لم يصفه، وينصرف إلى بيت وسط من ذلك، وكذا باقيها وهذا في عرفهم. (فتح القدير للكمال بن الهمام ، كتاب النكاح، ج:3، ص:355) ولو تزوج على بيت ينظر إن كان الرجل بدويا فلها بيت شعر، وإن كان الرجل بلديا قال محمد - رحمه الله تعالى لها بيت وسط أراد به أثاث البيت إلا أنه كنى عن الأثاث بالبيت لاتصال بينهما قالوا وهذا في عرفهم. (الفتاوی الهندية، كتاب النكاح، ج:1، ص:376) فتویٰ نمبر : 7378/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب النکاح مہرکے احکام
مہر میں کمرہ مقرر کرنا
سوال
ایک شخص نے اپنے ماموں کی بیٹی سے نکاح کیا اور مہرمیں "ایک کمرہ" مطلق مقرر کیا، شادی کے بعد شوہر اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ والد کے گھر میں بیوی کے ہمراہ آٹھ سال تک رہائش پذیر رہا، اور اس گھر میں وہ ایسے کمرے میں رہ رہا تھا جس میں attach bathتھا،پھر اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی، اب سوال یہ ہے کہ عورت کو مہر میں وہی کمرہ ملے گا جس میں وہ شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی یا متوسط درجہ کے کمرے کے رقبے کا حساب لگایا جائے گااورattach bath بھی کمرے کے حساب میں داخل ہوگا یا نہیں؟ نیز شوہر کی والدہ کا جو حصہ اس کے ماموں کے پاس موجود ہے اس پر کمرہ بنا کر یا اس کو معاوضہ کے طور پر ماں کی رضا مندی سے بیوی کو مہر میں دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
بیماری کی وجہ سے روزہ توڑنا
رمضان المبارک میں ایک شخص کے داڑھ میں سخت درد شروع ہوا۔اس نے تقریباً دو تین گھنٹے برداشت کیا اور روزہ نہیں…
زندگی میں اولاد کے درمیا ن جائیداد کی تقسیم
ایک شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، جبکہ اس کا ایک بیٹا پہلے ہی وفات…
زکات کی رقم سے کتابیں لے کر طلبہ میں تقسیم کرنا
1-ایک شخص اپنی شائع کردہ کتابیں مستحق طلبہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کو ترغیب دے…
نسوار كا كاروبار كرنا
ایک شخص نسوار کا کاروبار کرتا ہے، اور اس میں مختلف اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ کیا شریعت میں ایسا کاروبار جائز…
فمن یکفر بالطاغوت کی جگہ فمن یکفر باللہ پڑھنا
اگر تلاوت میں یہ غلطی ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں۔﴿لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرْ…
وراثتی زمین کی تقسیم میں پٹواری کی غلط قیمت پر اعتماد کے نتیجے میں کی گئی تقسیم کا شرعی حکم
زمین کا ایک بہت بڑا ٹکڑا ورثاء میں تقسیم ہوگیاہے،(زبانی تقسیم)مطلب حلقہ پٹوارمیں کسی قسم کے اندراج کی صورت میں یہ تقسیم…