نظر بد کی حقیقت سے انکار نہیں کرنی چاہیے ، اور اس نظر بد کا اثر ہماری زندگی پر کبھی بھی ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے دین اسلام میں ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے مؤثر دعاؤں اور وظائف کی تعلیم دی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ کو خود اللہ کے حکم سے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے نظر بد سے حفاظت کا ایک خاص وظیفہ سکھایا تھا، جو نہ صرف مجرب ہے بلکہ اس سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ یہ وظیفہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نفع بخش اور کار آمد ہے۔
نظر بد سے حفاظت کی مسنون دعا (بخاری شریف سے)
صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے نواسوں حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات سے اللہ کی پناہ میں دیتے تھے:
نظر بد دور کرنے کی جامع اور مسنون دعا
یہ دعا نظر بد کے اثرات ختم کرنے اور حفاظت کے لیے انتہائی مؤثر ہے
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
ترجمہ
“اے اللہ! عظیم بادشاہ، قدیم احسان والے، کرم والے چہرے والے، کامل کلمات کے مالک، قبول شدہ دعاؤں کے والی! میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور زہریلے جانور سے، اور ہر لگنے والی نظر سے۔
حوالہ: صحیح بخاری:3371 — نبی ﷺ فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں (اسماعیل و اسحاق) کو انہی کلمات سے پناہ دیتے تھے۔”
وظیفے کی اہمیت اور برکت
اس وظیفے کی برکات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عمل سے واضح ہوتی ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا یہ معمول تھا کہ وہ حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے لیے یہ دعا پڑھتے تھے۔
یہ واقعہ اس دعا کی قوت اور برکت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو ظاہر کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاص دعا کی افادیت بیان کرتے ہوئے فرمایا
یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ نظر بد سے حفاظت کا بہترین وظیفہ یہی ہے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
وظیفہ کرنے کا طریقہ اور ہدایات
اس دعا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنا بہت آسان ہے
- اس دعا کو روزانہ معمول کے طور پر پڑھیں، خاص طور پر صبح اور شام کو، تاکہ اس دعا کی برکت سے اللہﷻ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی حفاظت کریں۔ یہ بچوں کے لیے نظر بد کی دعا کے طور پر خاص فائدہ مند ہے۔
- اگر کسی شخص پر نظر بد کے اثرات ظاہر جائے تو اس دعا کو اس کے لیے پڑھ کر دم کیا کریں۔
- اہم نوٹ: دعا میں جہاں “حسن و حسین” کا نام آیا ہے، وہاں اس شخص کا نام لیں جس کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔ (مثلاً، اگر آپ اپنے بیٹے “زید” کے لیے پڑھ رہے ہیں تو “عَافِ زیدٍ” پڑھیں)۔
نظر بد سے بچاؤ کے دیگر مؤثر نکات
اس جامع دعا کے علاوہ، نظر بد اور ہر قسم کے شرور سے بچنے کے لیے مزید اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے
- معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت: یہ دونوں سورتیں ہر قسم کے شر، حسد اور نظر بد سے کامل حفاظت کا دبردست ذریعہ ہیں۔ ان سورتوں کو صبح و شام اور سوتے وقت ضرور پڑھیں۔ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی فضیلت کے بارے میں مزید جانیں
- آیت الکرسی: یہ قرآن کی سب سے عظیم آیت ہے جو ہر قسم کی آفات، شیاطین اور نظر بد سے بچاؤ کیلئے اکسیر ہے۔ آیت الکرسی کے حیرت انگیز فوائد یہاں دیکھیں
- صدقہ دینا: صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، مصیبتوں کو دور کرتا ہے، اور نظر بد کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔ صدقہ کے فوائد اور اہمیت کے بارے میں پڑھیں
قرآن سے نظر بد کا علاج: سورۃ القلم کی آیات
قرآن مجید میں نظر بد کا ذکر ان الفاظ میں آیا ہے: وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ — “اور کافر اپنی نظروں سے تمہیں پھسلا دینا چاہتے ہیں” (سورۃ القلم:68:51-52)۔ ان آیات کی تلاوت بھی نظر بد کے توڑ کے لیے پڑھی جاتی ہے۔
توہمات بمقابلہ سنت: کن چیزوں سے بچیں؟
نظر بد کی علامات ظاہر ہونے پر بعض لوگ غیر شرعی طریقے اپناتے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:
- انڈا پھیرنا، کالی ڈوری باندھنا، نظر کا ٹیکا — یہ سب توہمات ہیں، ان سے بچیں
- سنت طریقہ صرف یہ ہے: مسنون دعائیں، معوذتین، آیت الکرسی اور صدقہ
- اگر نظر لگانے والا معلوم ہو تو اس کے وضو کے پانی سے غسل کرنا مسنون ہے (صحیح مسلم)
بچوں کا روزانہ حفاظتی معمول
- صبح و شام معوذتین (سورۃ الفلق و الناس) پڑھ کر بچوں پر دم کریں
- بچوں کو أُعِيذُكَ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ پڑھ کر پناہ میں دیں
- نعمت دیکھ کر ماشاء اللہ کہنے کی عادت ڈالیں — یہ نظر لگنے سے بچاتا ہے
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
س: نظر بد کی علامات کیا ہیں؟
ج: اچانک بیماری، بے چینی، کاموں میں رکاوٹ — لیکن یاد رکھیں کہ ہر مشکل نظر بد نہیں ہوتی۔ پہلے طبی معائنہ کروائیں۔
س: کیا نظر بد سے بچنے کے لیے تعویذ پہن سکتے ہیں؟
ج: قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے۔ بہتر اور محفوظ طریقہ مسنون دعاؤں کا پڑھنا ہے۔
س: بچوں کو نظر بد سے کیسے بچائیں؟
ج: روزانہ صبح و شام معوذتین پڑھ کر دم کریں اور اوپر دی گئی مسنون دعا پڑھیں۔
مزید پڑھیں: سورہ فلق و ناس کا وظیفہ — جادو اور نظر بد سے حفاظت کا مکمل طریقہ۔
خلاصہ: نظر بد سے حفاظت کا مسنون طریقہ
ج: اچانک بیماری، بے چینی، کاموں میں رکاوٹ — لیکن یاد رکھیں کہ ہر مشکل نظر بد نہیں ہوتی۔ پہلے طبی معائنہ کروائیں۔
ج: قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے۔ بہتر اور محفوظ طریقہ مسنون دعاؤں کا پڑھنا ہے۔
ج: روزانہ صبح و شام معوذتین پڑھ کر دم کریں اور اوپر دی گئی مسنون دعا پڑھیں۔
یہ نظر بد دور کرنے کا وظیفہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے جو ہمیں اور ہمارے پیاروں کو بری نظروں اور حاسدین کے حسد شریر کے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس مسنون دعا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنا کر، معوذتین، آیت الکرسی اور صدقہ کا اہتمام کرے، تو ان شاء اللہ ہم اللہ کی رحمت اور پناہ کے سائے تلے ایک پرسکون اور محفوظ زندگی گزار سکیں گے۔ اس دعا کو خود بھی پڑھیں اور اپنے گھر والو یعنی بیوی بچو کو بھی اس کی تلقین کریں تاکہ سب اللہ کی حفظ و امان میں رہیں۔
اللہﷻ ہم سب کو انس و جن کی شر سے اور حاسدین کے حسد سے اور نظر بد سے حفاظت فرمائیں۔ آمین یا رب العامین