القرآن الکریم

قرآن مجید کی عظمت

قرآن مجید کی عظمت | MasnoonDuayain

قرآنِ مجید کی بارے میں رسول کہے گا

وَقَالَ الرَّسُولُ يَارَبِّ إِنْ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ( الفرقان)

اور رسول کہے گا کہ اے میرے رب ! بے شک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا ( الفرقان : 30 )

قرآن مجید کی پکار

میں قرآن ہوں کیا تمہیں نہیں معلوم ؟ میں قرآن ہوں کیا مجھ پر ایمان نہیں لاو گے ؟ میں اللہ کا کلام ہوں کیا تم مجھے نہیں پڑھتے ؟ میں قرآن ہوں کیا تم مجھے زندگی کا دستور العین نہیں بنا سکتے ؟ میں قرآن ہوں کیا تم میرے حروف کی نیکیاں نہیں کھانا چاہتے ؟ میں قرآن ہوں کیا تم میری شفاعت نہیں چاہتے ؟ میں قرآن ہوں کیا تم مجھ سے مانوس نہیں ہونا چاہتے ؟ میں قرآن ہوں کب تک مجھے گلے میں تعویذ بنا کرلٹکاوگے ؟ میں قرآن ہوں کب تک مجھے پس پشت پھینکو گے

قرآن مجید کی عظمت

قرآن وہ کتاب ہے جس نے مکمل قانون وراثت ، موافق عقل وفطرت پیش کیا ۔
قرآن وہ کتاب ہے جس نے عورتوں کا احترام اور ان کے حقوق قائم کیے۔
قرآن وہ کتاب ہے جس نے غلاموں کے لئے آزادی کا دروازہ کھولا ۔
قرآن وہ کتاب ہے جس نے تحقیق و تدقیق واکتشافات علمیّہ کا دروازہ کھولا
قرآن وہ کتاب ہے جس نے فرد اور جماعت دونوں کے لئے ترقی کی راہ کھولی اور مناسب ضوابط پیش کئے۔
قران وہ کتاب ہے جو ایسی زبان میں ہے جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ تک زندہ رہے گی اور دنیا کی زبانوں میں سب سے زیادہ وسیع ، باقاعدہ اور خوبصورت ہے ۔
قرآن وہ کتاب ہے جس کے منزل مِنَ اللہ ہونے میں کسی اسلامی فرقے کو شک نہیں ۔
قرآن وہ کتاب ہے جو صاحب کتاب(نبی پاکﷺ) کی حیات میں حفظ، تعلیم، تحریر اور عمل ہر طرح سے اکثر اقطاعِ عالم میں شائع ہوگئی تھی۔
قرآن وہ کتاب ہے جس کی تفسیر و تشریح خود صاحبِ کتاب نے کی اور اسکی تحریر کو صاحبِ کتاب کے شاگردوں نے قلمبند کیا اور ان بزرگوں نے خود بھی اسکی تفسیر کی ۔
قرآن وہ کتاب ہے جس کی شروح کی حفاظت و نصرت کے لئے صدہا علوم ایجاد ہوئے ۔ قرآن وہ کتاب ہے جس کو حفظ وتعلم وکتابت و قدامتِ عمل، غرض ہر طرح کامل طور پر اسکو تواتر حاصل ہے۔
اللہ قرآن کو ہمارے دلوں کا نور اور سینوں کا بہار اور حساب والے دن شفیع بناۓ ۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *