صورتِ مسئولہ میں بہنوں کی طرف سے وکیل کا محرم ہونا شرعًا ضروری نہیں، لہٰذا اگر وہ کسی محرم (جیسے بیٹے یا بھائی) یا غیر محرم (جیسے دیور وغیرہ) کو اپنا وکیل مقرر کردیں، اور وہ ان کی جانب سے تقسیمِ میراث میں شریک ہوکر ان کے حصے وصول کرے، تو یہ وکالت شرعًا درست ہے۔ البتہ اگر وکیل محرم ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ فتح القدير میں ہے: "قوله ومن شرط الوكالة أن يكون الموكل يملك التصرف وتلزم الأحكام) فهذان شرطان للوكالة في الموكل لأن الوكيل يملك التصرف من جهة الموكل فلا بد أن يكون الموكل مالكا ليملكه من غيره (و) يشترط أن يكون (الوكيل ممن يعقل العقد ويقصده) لأنه يقوم مقام الموكل في العبارة فيشترط أن يكون من أهل العبارة.... (قوله ويشترط إلى آخره) ما تقدم شرط الوكالة في الموكل وهذا شرطها في الوكيل وهو كونه ممن يعقل العقد ويقصده، أي يعقل معناه: أي ما يلزم وجوده من أنه سالب بالنسبة إلى كل من المتعاقدين جالب إلى كل منهما، فيسلب عن البائع ملك المبيع ويجلب له ملك البدل وفي المشتري قلبهما ويقصده لفائدته وقول بعضهم إن هذا الشرط احتراز عن الهزل: يعني أن من شرط الوكالة أن لا يهزل الوكيل في البيع والشراء." (كتاب الوكالة، ج: 7، ص: 510/511/512، ط: دار الفکر) العنایہ شرح الہدایہ میں ہے: "قال (كل عقد جاز أن يعقده الإنسان بنفسه إلخ) هذه ضابطة يتبين بها ما يجوز التوكيل به وما لا يجوز، فإن مبناه الاحتياج، فقد يتفق وهو عاجز عن المباشرة فيحتاج إلى التوكيل وقد صح :أن النبي صلى الله عليه وسلم وكل بشراء الأضحية حكيم بن حزام وبالتزويج عمر بن أم سلمة بتزويجها إياه عليه الصلاة والسلام". (كتاب الوكالة، ج: 7، ص: 501، ط: دار الفكر) فقط واللہ أعلم
ترکہ کی تقسیم میں کسی غیر محرم کو وکیل بنانا کیسا ہے جبکہ محرم موجود ہو؟
سوال
ہم نے دارالافتاء سے میراث کی تقسیم کے حوالے سے فتوی لیا ہے، اب ہماری دو بڑی بہنوں نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ ایک بہن اپنے اختیارات اپنے شوہر کے بھائی کو دے گی اور ایک بہن اپنے بیٹوں کو، کہ وہی ان کے متعلق بٹوارے میں شریک ہوں اور حصہ وصول کریں۔ اب سوال یہ ہے کہ بہنوں کی موجودگی میں ایک بہن کے دیور کا اور ایک بہن کے بیٹوں کا شریک ہونا کیسا ہے؟ یعنی کل اختیارات ان کو دینا کیسا ہے؟ دو بہنوں میں سے ایک بہن کے شوہر کا انتقال ہواہے اور ایک بہن کا شوہر زندہ ہے مگر پھر بھی سارے اختیارات اپنے شوہر کے بھائی کو دے رہی ہے۔
جواب
Related Fatwas
زمین سے ریت نکالنے پر خمس کا حکم
ہمارے علاقے میں زمینوں سے ریت نکال کر دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔ کیا اس میں خُمس لازم ہوگا یا…
الزام سے بچنے کے لئے جھوٹی قسم کھانا
اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو اور وہ اس الزام کی تردید کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھانے کا سوچے، تاکہ…
گاؤں شاہ گئی میں نماز جمعہ کا قیام
ہمارے گاؤں شاہ گئی جوبرلب تجوڑی روڈ کے جنوب میں واقع ہےجس کی آبادی 2860 تک پہنچی ہے اور مندرجہ ذیل سہولیات…
فمن یکفر بالطاغوت کی جگہ فمن یکفر باللہ پڑھنا
اگر تلاوت میں یہ غلطی ہو جائے تو نماز ہوگی یا نہیں۔﴿لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرْ…
مزدور طبقہ کے لیے کمپنی سے قسطوں میں سونا خریدنے کا حکم
ہماری علاقے میں مزدور طبقہ ہر مہینے ایک مخصوص رقم ایک کمپنی کے پاس جمع کراتا ہے۔ کمپنی کا مالک اس وقت…
طلاق دے دو کے جواب میں شوہر کا طلاق، طلاق،طلاق کہنے کا حکم
میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر سےکہاکہ مجھے طلاق دےدو، شوہر نے صرف یہ لفظ…