شریعت مطہرہ کی رو سے دودھ پینے والے بچے کے لیے دودھ پلانے والی عورت اوراس کے اصول و فروع سے نکاح جائزنہیں، لیکن یہ حرمت صرف اس دودھ پینے والے بچے کے ساتھ خاص ہوتی ہے، اس کے بہن بھائیوں کی طرف متعدی نہیں ہوتی۔ صورت مسؤلہ کے مطابق جب اقراء نے شاندانہ بی بی کا دودھ پیا ہے،تواس پر شاندانہ بی بی کےاصول و فروع سب حرام ہیں، البتہ اس کی بہن صدف پرحرام نہیں، اس لیے صدف کا نکاح شاندانہ بی بی کی بیٹے گلفام کے ساتھ جائزہے، اس شرط کے ساتھ کے حرمت کی کوئی اوروجہ موجود نہ ہو ۔ عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يحرم من الرضاعة ما يحرم من الولادة. (سنن أبي داؤد، كتاب النكاح، باب ما يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب، رقم الحديث:2055، ج:2، ص:177) وكذالك يتزوج أخت أخته من الرضاع،ومثله من النسب يحل لأنه لا نسب بينهما موجب للحرمة،فكذالك في الرضاع. (المبسوط للسرخسي، باب الرضاع، ج:5، ص:137) ولو أرضعت أمه جارية لها إخوة وأخوات كان له أن يتزوج أخوات تلك الجارية؛ لأن التي أرضعتها الأم أخته من الرضاعة، ولا سبب بينه وبين أخواتها. (المبسوط للسرخسى، كتاب الرضاع، باب تفسير لبن الفحل، ج:3، ص:301) فتویٰ نمبر : 7264/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب النکاح رضاعت کے احکام
رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کرنا
سوال
ٓشاندانہ، اقراءکی رضاعی ماں ہے اب شاندانہ اپنے حقیقی بیٹے گلفام کا نکاح اقراء کی چھوٹی اورحقیقی بہن صدف سے کرنا چاہتی ہے،تو شریعت کی رو سے یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
نابالغ بچے کا قسم کھانا
اگرنابالغ بچہ کوئی قسم کھالے مثلاً: مدرسہ یا اسکول نہ جانے کی قسم،پھر وہ اسکول یا مدرسہ چلا جائے،تو کیا بچے پر…
مووی تصاویر سے روکنے کی غرض سےنکاح خواں کا عام معمول سے زیادہ اجرت مقرر کرنا
نکاح خواں کا غیر شرعی خرافات جیسے وڈیو اور فوٹوز سے اجتناب کروانے کے لئے نکاح پڑھانے کی اجرت ۵۰۰۰ روپے طےکرنا…
زمین سے ریت نکالنے پر خمس کا حکم
ہمارے علاقے میں زمینوں سے ریت نکال کر دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔ کیا اس میں خُمس لازم ہوگا یا…
مشکوک شخص کو قاتل ٹھہرانا
اگر کہیں پر لاش مل جائے اور اسی جگہ ایک شخص ہو جو اپنے کسی کام میں مصروف ہو۔اور مقتول کے ورثا…
احکام اسلام کی اپنی طرف سے تشریح و تأویل کرنے والے شخص کا حکم
1)اگر کسی شخص کا یہ عقیدہ ہو کہ جس نماز کا قرآن میں ذکر آیا ہے ،وہ یہ نہیں ہے جو لوگ…
میڈیکل ٹیسٹ کے لیے مشت زنی کرنا
میری بیوی بیمار ہے ایک لیڈی ڈاکٹر نے اس کے خون وغیرہ کے ٹیسٹ کئے، اور اس کو کہا کہ آپ کا…