واضح رہے كه جب باپ اپنی زندگی میں بیٹے کو رقم یا کوئی اور چیز ہبہ كرے، اور اس کو قبضہ بھی دے دے تو قبضہ کے ساتھ وہ اس کا مالک بن جاتا ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق والد نے بیٹے کو جو 5 لاکھ رقم ویزے کے لئے دي تھی اور والد نے صراحتاً کہا تھا کہ یہ قرض نہیں ہےتو وہ والد صاحب کی طرف سے ہبہ شمار ہوگا ،چنانچہ والد کی وفات کے بعد یہ رقم اس کی وراثت نہ ہوگی۔ أن القبض بمنزلة القبول في الهبة من حيث إنه يتوقف عليه ثبوت حكمه وهو الملك.(الهداية في شرح بداية المبتدي،كتاب الهبة،ج:3،ص:222) أما أصل الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غيرعوض.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،ج:6،ص:127) (وتتم) الهبة(بالقبض)الكامل.(ردالمحتارعلى الدر المختار،كتاب الهبة،ج:5،ص:690) اذا توفي الواهب ،ليس لورثته استرداد الموهوب۔(شرح المجلة لسليم رستم باز،المادة:872،ص:482) فتویٰ نمبر : 6499/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)
والد کی طرف سے بڑے بيٹے کو رقم ہبہ کرنا
سوال
ایک شخص نے اپنے بیٹے کو 5 لاکھ رقم ویزے کیلئے دی تھی اور دیتے وقت یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر قرض سمجھ کر لے رہے ہو تو میں یہ رقم نہیں دوں گا، اور اگر باپ سمجھ کر لو گے تب دے دوں گا، اب اس شخص کا انتقال ہو گیا ہے تو یہ 5 لاکھ رقم اس کی وراثت ہوگی یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
کرایہ دار کا مالک کی زمین پردکان بنا کرخرچ شدہ رقم کرایہ سے کاٹنا
میں ایک شخص کے ایک مرلہ پلاٹ میں دکان تعمیر کروانا چاہتا ہوں، جس كا تمام تر خرچ میرے ذمہ ہوگا ،پلاٹ…
سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ادا کرنے سے نماز کا حکم
سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ادا کرنے سے نماز کا حکم جواب اگر نماز میں کوئی ایسی …
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
پروویڈنٹ فنڈ پراضافی منافع لینا
ہماری کمپنی پروویڈنٹ فنڈ پالیسی کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں سے 10٪ کٹوتی لازمی کرتی ہے، اور کمپنی والو ں کا…
قرآنی آیات والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلا جانا
منقش انگوٹھی جس پر حروفِ مقطعات یا آیاتِ قرآنیہ مکتوب ہوں اوراس پرشیشہ چڑھاہواہو تو کیا اس کو پہن کر بیت الخلا…
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا حکم
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ نیز عاق کردہ اولاد کو میراث میں حصہ نہ دینا کیسا…