واضح رہے کہ شریعت نے خرید و فروخت کے معاملات کو جن شرائط کے ساتھ مشروط کیا ہے ان میں سےایک بنیادی شرط یہ ہے کہ جس چیز کی خرید وفروخت کی جارہی ہو، معاملہ کرتے وقت اس کا وجود قطعی اور یقینی ہو، بصورتِ دیگرجو چیز خرید وفروخت کے وقت بالکل موجود نہ ہو یا اس کا موجود ہونا غیر یقینی ہو تو اس کی خرید وفروخت ناجائز ہوگی، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ جس چیز کو خریدا جائے اس کے تحویل اور ضمان میں آنے سے پہلے نہ بیچا جائے۔ صورت مسئولہ میں ISLAMICLY WEBSITEپر جو چیزیں خریدی اور بیچی جاتی ہیں ، اولا ًتو ان کے حقیقی وجود کا کوئی علم نہیں، نیز خریداری کے بعد ان کو اپنے قبضے اور تحویل میں لینے سے پہلےہی فروخت کیا جاتا ہے، اس لیے ISLAMICLY WEBSITEکے ذریعے ڈیجیٹل گولڈ کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں۔ حدثنا عمرو بن شعيب قال: حدثني أبي، عن أبيه - حتى ذكر عبد الله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يحل سلف وبيع، ولا شرطان في بيع، ولا ربح ما لم يضمن، ولا بيع ما ليس عندك. (سنن الترمذي، أبواب البيوع، رقم الحديث:1234، ج:2، ص:515) وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم، وماله خطر العدم كبيع نتاج النتاج... (ومنها) أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة... «(فمنها) : أنه لا يجوز التصرف في المبيع المنقول قبل القبض بالإجماع. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، کتاب البیوع، ج:6، ص:6) فتویٰ نمبر : 4030/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب البیوع(خریدوفروخت) خریدوفروخت کے متفرق احکام
ISLAMICLY WEBSITEپر کاروبار کرنا
سوال
ISLAMICLY WEBSITE کیPLAT FORM پر digital gold خریدنا اور فروخت کرنا کیسا ہے؟
جواب
Related Fatwas
ایزی پیسہ ریٹیلر کا بھجوانے والے اور جس کو بھیجا جارہا ہو دونوں سے کمیشن کاٹنا
ہمارا منی ٹرانزیکشن کا کاروبار ہے ،اس میں دو قسم اکاؤنٹ استعمال ہوتے ہیں، ایک ماسٹر اکاؤنٹ (جو کمپنی کا اکاؤنٹ ہوتا…
وکیل کا معین شخص کے علاوہ کسی دوسرے کو رقم حوالہ کرنا
میرا ایک عزیز ہے جو کہ مالی لحاظ سےبہت کمزور ہے مجھے کوئی اس کے بجلی بل کے لیے ہرماہ پانچ ہزار…
زندگی میں اپنا گھربیٹے کے نام کرنا
اگرایک شخص اپنی جائیداد میں سے کوئی گھر تملیک کے طور پر کسی بیٹے کے نام کردےاورباپ بیٹا دونوں اس میں رہائش…
گاؤں نور پورمیں جمعہ کا قیام
بندے کا تعلق پاکستان، صوبہ پنجاب، ضلع اٹک، تحصیل حضرو کے گاؤں، نور پور سے ہے۔ گاؤں کی آبادی پانچ ہزارافراد مرد…
مقتول کے ترکہ سے مقدمہ کے اخراجات
ایک شخص اپنے مقتول بھائی کے قتل کا مقدمہ عدالت میں لڑ رہا ہے۔ مقتول کے ورثا میں والد، زوجہ اور دو…
مسجد کی توسیع میں پرانی قبروں کو شامل کرنے کا حکم
حکومت آزاد کشمیر نے نیو سول سیکرٹریٹ اور اغراض سرکار و مفاد عامہ کے لیے ایک ہزار کنال سے زائد رقبہ آج…