جاننا چاہیے کہ جب کوئی کسی کو رقم دے کرکسی خاص بندے کوحوالہ کرنے کا حکم کرے تو وکیل کے لیے اس حکم کی خلاف ورزی جائز نہیں بلکہ وہ رقم اسی شخص کو حوالہ کرے گا جس کا موکل نے کہا ہے۔ صورت مسؤلہ کے مطابق جب صدقہ کرنے والا اسی شخص کے بجلی بل کے لئے پانچ ہزارروپے سائل کودے تو وہ رقم اسی بندے کو دینا لازم ہے چاہے وہ اس سے کچھ بھی کرے،دوسرے غریب کو موکل کی اجازت کے بغیر دینا جائزنہیں ۔ إذا قيدت الوكالة بقيد فليس للوكيل مخالفته۔( مجلة الأحكام العدلية ،ص: 287) فتویٰ نمبر : 3939/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الوکالۃ
وکیل کا معین شخص کے علاوہ کسی دوسرے کو رقم حوالہ کرنا
Question
میرا ایک عزیز ہے جو کہ مالی لحاظ سےبہت کمزور ہے مجھے کوئی اس کے بجلی بل کے لیے ہرماہ پانچ ہزار روپے بطور صدقہ دیتاہے جس کو میں ہر ماہ اس کے حوالے کردیتاہوں لیکن وہ آدمی اس سے بجلی بل نہیں دیتا اور بجلی بل کے لیے وہ محلے والوں سے مانگتا ہے اسی طرح کام کاج بھی نہیں کرتا ویسے گھر میں بیٹھا رہتاہے اورمفت پیسوں نے اس کی عادت خراب کی ہوئی ہے اب وہ کوئی مزدوری نہیں کرتا،تو کیا میں اس شخص کے دئے گئے پانچ ہزارروپے کسی دوسرے غریب کو دے سکتاہوں تاکہ کسی دوسرے غریب مسلمان کا کام بھی ہوجائے اور وہ آدمی بھی محنت کرنا شروع کردے۔
Answer
Related Fatwas
کیا ایک مجلس کی تین طلاقیں صرف دیوبندیوں اور بریلویوں کے نزدیک تین شمار ہوتی ہیں؟
میری شادی کو دس ماہ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں شوہر نے لڑائی کے دوران غصے کی حالت میں کہا: ”میں…
مسجد سے باہر سڑک پر کھڑے ہوکرامامِ مسجد کی اقتداء میں نماز پڑھنا
ہم جمعہ کی نماز کے لئے ایک مسجد جاتے ہیں، جہاں لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے، مسجد کے باہرراستوں میں لوگ…
طلاق دے دو کے جواب میں شوہر کا طلاق، طلاق،طلاق کہنے کا حکم
میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر سےکہاکہ مجھے طلاق دےدو، شوہر نے صرف یہ لفظ…
وکیل کا مالِ زکوٰۃ کو اپنے اور رشتہ داروں کی اخراجات میں استعمال کرنا
ایک شخص مہتمم صاحب کو زکوٰۃ دیتےہوئے یہ اعتماد ظاہر کرتاہےکہ آپ اس رقم کو درست اورجائزمصرف میں استعمال کریں گےاور یہ…
رخصتی سے پہلے شوہر فوت ہوجائے تو مہر کا حکم
اگر کسی عورت کا نکاح ہوچکا ہو، مہر بھی مقرر کیا گیا ہو، لیکن رخصتی نہ ہوئی ہو، اور شوہروفات پاجائے، تواس…
شوہر کے ظلم و تعنت کی بنا پر عدالتی تنسیخِ نکاح
مسماۃ رحمت بی بی نے محمد صادق کے ساتھ باقاعدہ نکاح کیا تھالیکن عورت کے بیان کے مطابق شوہر کے مسلسل ظلم…