اگر تلاوت پہلے سے جاری ہو اوراذان شروع ہوجائے، تو چاہے تلاوت جاری رکھے، چاہے بند کر کے اذان کا جواب دے، تلاوت جاری رکھتے ہوئے زبان سے اذان کا جواب نہ دینے میں بھی کوئی گناہ نہیں، اور تلاوت بند کر کے اذان کا جواب دینے میں بھی کوئی کراہت نہیں، البتہ بہتر یہی ہے کہ تلاوت بند کرکے اذان کا جواب دے؛ اس لیے کہ تلاوت بعد میں دوبارہ ہوسکتی ہے، مگر اذان کے جواب کا موقع پھر نہیں ملے گا۔ نیز اگر پہلے سے تلاوت شروع نہ کی ہو اور اذان شروع ہوجائے تو اذان کا جواب دینا چاہیے، اذان مکمل ہونے کے بعد تلاوت شروع کی جائے۔ (ويجيب) وجوبا، وقال الحلواني ندبا، والواجب الإجابة بالقدم (من سمع الأذان) ولو جنبا لا حائضا ونفساء وسامع خطبة وفي صلاة جنازة وجماع، ومستراح وأكل وتعليم علم وتعلمه، بخلاف قرآن. وقال الشامي تحت (قوله: بخلاف قرآن) لأنه لا يفوت، جوهرة، ولعله لأن تكرار القراءة إنما هو للأجر فلا يفوت بالإجابة، بخلاف التعلم، فعلى هذا لو يقرأ تعليما أو تعلما لا يقطع سائحاني. (رد المحتار على الدر المختار، ج1، ص:396) "وإذا سمع المسنون منه" أي الأذان وهو ما لا لحن فيه ولا تلحين "أمسك" حتى عن التلاوة ليجيب المؤذن ولو في المسجد وهو الأفضل وفي الفوائد يمضي على قراءته إن كان في المسجد وإن كان في بيته فكذلك إن لم يكن أذان مسجده فإذا كان يتكلم في الفقه والأصول يجب عليه الإجابة وإذا سمعه وهو يمشي فالأولى أن يقف ويجيب وإذا تعدد الأذان يجيب الأول ولا يجيب في الصلاة ولو جنازة وخطبة وسماعها وتعلم العلم وتعليمه والأكل والجماع وقضاء الحاجة. (مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، باب الأذان، ص:80) ولا ينبغي أن يتكلم السامع في حال الأذان والإقامة، ولا يشتغل بقراءة القرآن، ولا بشيء من الأعمال سوى الإجابة، ولو كان في القراءة ينبغي أن يقطع ويشتغل بالاستماع والإجابة. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، کتاب الصلاۃ، فصل بیان من تجب علیہ الجماعۃ، ج:1، ص:155) فتویٰ نمبر : 10854/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب الصلوۃ اذان واقامت کے احکام
تلاوت کے دوران اذان کا جواب دینا
Question
مسجد میں دورانِ تلاوت اگر اذان شروع ہوجائے تو کیا تلاوت جاری رکھی جائے یا قرآن مجید بند کرکے اذان کا جواب دیا جائے؟
Answer
Related Fatwas
جھوٹ بول کر یہ کہنا کہ میں نے بیوی کو طلاق دی ہے
میں برطانیہ میں رہتا ہوں، کچھ عرصہ پہلے میں آن لائن فیسبک پر لڑکیوں سے chatingکرتا تھا ،میں کئی لڑکیوں سے بات چیت…
مستقبل کے الفاظ سے طلاق دینے کا حکم
میری شادی ہوئی،اس کے بعد میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا تو اس وقت میں نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ…
نسوار كا كاروبار كرنا
ایک شخص نسوار کا کاروبار کرتا ہے، اور اس میں مختلف اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ کیا شریعت میں ایسا کاروبار جائز…
الزام سے بچنے کے لئے جھوٹی قسم کھانا
اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو اور وہ اس الزام کی تردید کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھانے کا سوچے، تاکہ…
BRکی شرعی حیثیت
ماركیٹنگ کی غرض سے ایک کمپنی کی طرف سے BRکیا جاتا ہے BR کا مطلب یہ ہے کہ کسی معروف شخصیت کو اپنے سٹور پر…
ایک گاؤں میں قدیم مسجد کے ہوتے ہوئے نئی مسجد میں بھی جمعے کی نماز قائم کرنے کا حکم
گاؤں میں ایک جامع مسجد تھی، جہاں پہلے سے جمعہ چلتا آ رہا ہے، پھر لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی اور مسجد…