واضح رہے کہ زیر ناف بالوں کی جو حد مقررہے وہ ناف کے نیچے سے لیکر رانوں کی جڑوں تک ہے،اسی طرح اعضائے مخصوصہ اور ان کے ارد گرد بالوں کو جن کے گندہ ہونے کا خطرہ ہوتاہے صاف کرنا ضروری ہے ،کولہوں کے بالوں کو یہ حکم شامل نہیں ہے ،اور ہر ہفتہ اس کی صفائی کرنا افضل ہے اور چالیس دن تک چھوڑنے کی گنجائش ہے اس سے زیادہ تاخیر کرنا گناہ ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ شرمگاہ کے بال اگر چاو ل کے دانے سے بڑھ جائیں تو نماز نہیں ہوتی ۔ (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة، وجاز في كل خمسة عشرة، وكره تركه وراء الأربعين.(قوله وكره تركه) أي تحريما لقول المجتبى ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد.(رد المحتارعلي الدرالمختار،باب الأستبراء وغيره، ج: 6،ص: 407) ثم العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسة الخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار.(حاشية الطحطاوي،باب الجمعة ،ص:527)
زیر ناف بالوں کے حدود
سوال
ہم نے سنا ہے کہ شرمگاہ کے بال اگر چاول کے دانے سے بڑھ جائیں تو نماز نہیں ہوتی، دریا فت یہ کرنا ہے کہ کولہوں کے بال بھی اس کے حکم میں داخل ہے یا نہیں ؟نیز زیرنا ف بالوں کے حدود کیا ہیں ؟
جواب
Related Fatwas
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…
ماضی کے کام پر جھوٹی قسم کھانا
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تحریری طلاق دے دے، تو کیا وہ بعد میں یہ قسم کھا سکتا ہے کہ اُس…
طلب مواثبۃ اور طلب اشہاد نہ کرنے کی صورت میں شفعہ کا حق باطل ہونا
چند شریکوں میں زمین مشترک ہے، جن کی تعداد سات ہے۔ زمین کا بٹوارہ نہیں ہوا ، لیکن حصص معلوم ہیں…
جہاں اذن عام نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ
جی حضرت! ہمارے یہاں ڈینس سٹی میں امتیاز مارٹ کے نیچے بیسمنٹ میں ایک مسجد ہے، جہاں پانچ وقت کی نماز باجماعت…
نامحرم کے گھر میں قیام کرنا
نیوزی لینڈ میں ہمارے گھرمیں ایک مطلقہ رہتی ہے اس کا کوئی محرم نہیں ہے اور میرے کل تین بچے ہیں سب سے…
بیوی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا
اگر کسی شخص کے نکاح میں ایک عورت ہو تو کیا وہ اس عورت کی رضاعی بہن سے نکاح کر سکتا ہے…