واضح رہے کہ جمعہ قائم کرنے کی شرائط میں سے ایک شرط اِذن ِ عام ہے، یعنی جس جگہ جمعہ ادا کیا جائے وہاں ہرشخص کو آنے اور نمازِجمعہ میں شریک ہونے کی اجازت ہو، کسی کو جمعہ کی نماز کے لیے آنے سے روکا نہ جاتا ہو،لہٰذاجہاں عام لوگوں کے آنے کی اجازت نہ ہو وہاں جمعہ قائم کرنا درست نہیں ہے۔ البتہ اگر کوئی جگہ شہر کے اندر ہو، اور دفاعی، انتظامی یاسیکیورٹی وجوہ کی بنا پر اس جگہ میں ہر کسی کو آنے کی اجازت نہ ہوتو اس جگہ میں نماز جمعہ قائم کرنا جائز ہوگا۔ صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ مصلی میں انتظامی امور اور املاک کی حفاظت کی غرض سے عام لوگوں کا داخلہ بند ہو، تو ایسی صورت میں وہاں جمعہ قائم کرنا جائز ہوگا۔ (ومنها الإذن العام) وهو أن تفتح أبواب الجامع فيؤذن للناس كافة حتى أن جماعة لو اجتمعوا في الجامع وأغلقوا أبواب المسجد على أنفسهم وجمعوا لم يجز وكذلك السلطان إذا أراد أن يجمع بحشمه في داره فإن فتح باب الدار وأذن إذنا عاما جازت صلاته شهدها العامة أو لم يشهدوها، كذا في المحيط ويكره، كذا في التتارخانية وإن لم يفتح باب الدار وأجلس البوابين عليها لم تجز لهم الجمعة، كذا في المحيط. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة،الباب السادس عشر في صلاة الجمعة، ج:1، ص:148) (و) السابع: (الإذن العام)من الإمام، وهو يحصل بفتح أبواب الجامع للواردين كافي فلا يضر غلق باب القلعة لعدو أو لعادة قديمة لأن الإذن العام مقرر لأهله وغلقه لمنع العدو لا المصلي، نعم لو لم يغلق لكان أحسن كما في مجمع الأنهر معزيا لشرح عيون المذاهب. (الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:151-152) فتویٰ نمبر : 10720/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب الصلوۃ نمازِجمعہ
جہاں اذن عام نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ
Question
جی حضرت! ہمارے یہاں ڈینس سٹی میں امتیاز مارٹ کے نیچے بیسمنٹ میں ایک مسجد ہے، جہاں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے، اور جمعہ کی نماز بھی پڑھائی جاتی ہے۔ لیکن جمعہ کی نماز میں صرف امتیاز مارٹ کے اسٹاف کو اجازت دی جاتی ہے، باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں ہوتی، اگر کوئی باہر سے جمعہ کی نماز پڑھنےکے لیے آتا ہے تو سیکیورٹی والے نہیں چھوڑتے، کیا ایسی مسجد میں جمعہ قائم کرنا جائز ہے؟ واضح رہے کہ عام لوگوں پر یہ پابندی سامان کی حفاظت کے لیے ہے، کیونکہ نماز جمعہ کے لیے سٹاف والے مع سکیورٹی گارڈ سب نماز کے لیے جاتے ہیں، اور گیٹ بند کردیتے ہیں، ورنہ دیگرپانچ وقتہ نمازوں میں ہر کسی کو آنے کی اجازت ہے۔
Answer
Related Fatwas
قبر پر پھول اور عرق گلاب ڈالنا
میت کی تدفین کے بعد اس کی قبر پر پھول اور عرق گلاب ڈالناکیسا ہے،کیاایسا کرنا نبی کریم ﷺکے عمل سے ثابت…
اپنی مخصوص جگہ میں نماز پڑھنے کو مسجد میں نماز پڑھنےسے بہتر سمجھنا
اگر کوئی شخص اپنے گھر میں یا کسی مخصوص جگہ (جیسے ایک کمرہ یا ہال) کو دینی حلقے یا عبادت کے لیے…
بیٹے کو ہبہ کی گئی بکریاں واپس لینا
ہمارے والد صاحب نے اپنا ترکہ (مال) ہمارے درمیان تقسیم کیا تھا، جس میں کچھ بکریاں بھی شامل تھیں۔ تقسیم کے بعد…
طلب مواثبۃ اور طلب اشہاد نہ کرنے کی صورت میں شفعہ کا حق باطل ہونا
چند شریکوں میں زمین مشترک ہے، جن کی تعداد سات ہے۔ زمین کا بٹوارہ نہیں ہوا ، لیکن حصص معلوم ہیں…
مطلق عقد مضاربت میں مضارب کا کسی کو وکیل بنانا
ایک شخص نے دوسرے شخص کو بطورِ مضاربت مال دیا، مگر عقد کے وقت کسی مخصوص کام کی صراحت نہ کی، تو…
کیا”آزاد ہو، کہیں جانے کے لئے مجھ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے“ کہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
دو ہفتے پہلے ہمارا پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میری بیوی میری اجازت کے بغیر…