القرآن الکریم

حج قران کا مکمل طریقہ

حج قران کا مکمل طریقہ | MasnoonDuayain

حج قران کی تعریف: حج اور عمرہ دونوں کا اکھٹے احرام باندھ کر سب سے پہلے عمرہ ادا کرنا اور اسی احرام میں رہتے ہوئے پھر حج ادا کرنے کو “حج قران” کہتے ہیں اور یہ سب سے افضل حج ہے۔


حجِ قِران کا مکمل طریقہ: حج کے مہینوں میں میقات پہنچ کر یا میقات سے پہلے یا گھر ہی سے غسل وغیرہ سے فارغ ہوکر احرام کے کپڑے پہنے ، پھردو رکعت نماز پڑھے، میقات پہنچنے سے پہلے عمرہ اور حج دونوں کی نیت کریں اور پھر تلبیہ پڑھے، جب مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو مسجدِ حرام میں مسجد کے آداب کے ساتھ داخل ہو جائے اور پھر سب سے پہلے عمرہ کا طواف کریں۔


طواف کی کیفیت ایسی ہو کہ “اضطباع” (یعنی احرام کے چادر کو داہنے بازو کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالیں) اور “رمل” (یعنی مرد طواف کے پہلے تین چکروں میں اکڑ کر شانہ کو ہلاتے ہوئے چلے اور قدم قریب قریب رکھیں ،اگر بھیڑ نہ ہو تو تیزی سے چلے)،

اور جب طواف سے فارغ ہو جائے تو دو رکعت نفل مقامِ ابراہیم کے پاس پڑھے، اگر مقام ابراہیم کے پاس جگہ نہ ہو تو مسجدِ حرام میں جہاں کہیں بھی جگہ ملے تو وہی دو رکعت نفل پڑھیں، پھر زمزم کا پانی پیئے اور اب حجر اسود کا استلام کریں اور عمرہ کی سعی کریں ، سعی کرنے کے بعد عمرہ کے افعال پورے ہوجائیں گے ، عمرہ کی سعی کے بعد نہ حلق کرے اور نہ قصر، کیوں کہ حج کا احرام ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حج کا آسان طریقہ


سعی کے فوراً بعد یا دوسرے وقت طوافِ قدوم کرلے ورنہ اپنے اپکو وقوف عرفہ سے پہلے پہلے طوافِ قدوم سے فارغ کریں اور اگر چاہے تو طوافِ قدوم کے بعد ہی حج کی سعی کرلے۔ عمرہ اور طوافِ قدوم سے فارغ ہونے کے بعد احرام ہی کی حالت میں احرام کی پابندی کریں اور مکہ مکرمہ میں قیام کریں۔


آٹھ ذی الحجہ کو یا اس سے پہلے منی چلے جائے،

نویں ذی الحجہ کو وہاں سے عرفات تشریف لے جائے، منی ، عرفات اور مزدلفہ کے احکام کے اندر حج قران اور حج افراد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

دسویں ذی الحجہ کو منی میں جمرہ عقبہ ( جو بالکل آخر میں بڑا شیطان ہے) اس پر رمی کریں اور اس کے بعد حج قران کے شکریہ میں منی یا حرم کے حدود میں ” دمِ شکر” کی قربانی ادا کرے اور اس کے بعد سر کے بال منڈوائے یا قصر کریں (یعنی ایک پورے کے برابر کترواکر) حلال ہوجائے اور ابھی جو بھی سلے ہوئے کپڑے ہو، پہن لے ،

حج کا مکمل طریقہ جانے


اب آپ پر احرام کی تمام پابندیاں ختم ہوگئی مگر ایک پابندی باقی ہے، اور وہ یہ ہے کہ عورت سے بوس وکنار اور صحبت نہ کریں، ایسا کرنا منع ہے، البتہ طوافِ زیارت کے بعد یہ پابندی بھی ختم ہوجاتی ہے،

اب اگر کسی نے طوافِ قدوم کے بعد حج کی سعی نہ کی ہو تو طوافِ زیارت کے بعد ہی حج کی سعی کریں، اور واپس آنے کے وقت طوافِ وداع بھی کریں، اب اپکے حج کے تمام اعمال مکمل ہوگئے۔


اگر ہو سکے تو مجھ سیاہ کار کو اپنے دعاؤں میں نہ بھولے۔


حج تمتع کا طریقہ

حج کا مسنون طریقہ pdf

حج و عمرہ کا مختصر طریقہ

مناسک حج کی ترتیب

حج کا طریقہ قدم بقدم

حج قران کا طریقہ


مناسک حج کے نام

عمرہ اور حج کا آسان طریقہ PDF download

ایام حج کے اعمال

حج کا احرام کہاں سے باندھے

حج کے پانچ دن

زندہ کی طرف سے حج بدل

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *