واضح رہےکہ سترہ کا زمین کے ساتھ چپکا ہوا ہونا ضروری نہیں، بلکہ اگر چھت کے ساتھ لٹکا ہوا پردہ نماز ی کے سامنےہو، تو وہ بھی سترہ کا قائم مقام شمار ہوگا۔ لہٰذاصورت مسئولہ میں چھت سے لٹکا ہوا پردہ اگر نمازی کے سامنے ہو ،تو یہ بھی سترہ کے حکم میں ہے ، اور اس کے سامنے سے گزرنے میں کوئی حرج نہیں اگر چہ وہ زمین کے ساتھ نہ لگ رہا ہو۔ (قوله ولو ستارة ترتفع) أي تزول بحركة رأسه إذا سجد، وهذه الصورة ذكرها سعدي جلبي جوابا عن صاحب الهداية حيث اختار أن الحد موضع السجود كما مشى عليه المصنف، فأورد عليه أنه مع الحائل كجدار أو أسطوانة لا يكره والحائل لا يمكن أن يكون في موضع السجود. فأجاب سعدي جلبي بأنه يجوز أن يكون ستارة معلقة إذا ركع أو سجد يحركها رأس المصلي ويزيلها من موضع سجوده ثم تعود إذا قام أو قعد. اهـ. وصورته أن تكون الستارة من ثوب أو نحوه معلقة في سقف مثلا ثم يصلي قريبا منها فإذا سجد تقع على ظهره ويكون سجوده خارجا عنها وإذا قام أو قعد سبلت على الأرض وسترته تأمل. (رد المحتار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:636 ) (قوله وغلظ أصبع) كذا في الهداية، لكن جعل في البدائع بيان الغلظ قولا ضعيفا، وأنه لا اعتبار بالعرض. وظاهره أنه المذهب بحر، ويؤيده ما رواه الحاكم وقال على شرط مسلم أنه صلى الله عليه وسلم قال:"يجزي من السترة قدر مؤخرة الرحل ولو بدقة شعرة". ( رد المحتار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:637) فتویٰ نمبر : 10876/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-09 کتاب الصلوۃ سُترہ کے احکام
نمازیوں کے آگےپردہ ہونے کی صورت میں سترے کا حکم
Question
مسجد کے درمیان چھت سے پردہ لٹکا ہوا ہے اس پردے سے آگے جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جاتی ہے جبکہ پیچھے لوگ سنتیں یا نوافل پڑھتے ہیں تو کیا یہ پردہ پیچھے لوگوں کے لیے سترہ بن سکتا ہے یا نہیں؟ اگر زمین سے لگا ہوا ہو یا اس سے اوپر ہودونوں صورتوں میں حکم کیا ہوگا؟
Answer
Related Fatwas
ایک گاؤں میں قدیم مسجد کے ہوتے ہوئے نئی مسجد میں بھی جمعے کی نماز قائم کرنے کا حکم
گاؤں میں ایک جامع مسجد تھی، جہاں پہلے سے جمعہ چلتا آ رہا ہے، پھر لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی اور مسجد…
بیوہ عدت کہاں گزارے گی عدت گزارنے کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر پر رہے گی یا شوہر کے؟
میرے ایک بیٹے کا چند دنوں پہلے انتقال ہوا ہے، اس نے ورثاء میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، میرے…
حلال کاروبارکرنےوالی کمپنیوں کےشیئرزکی خرید وفروخت
آج کل بہت سے لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،یعنی وہ مختلف کمپنیوں کےشیئرزخریدتےہیں۔ان شیئرزکی قیمتوں میں وقت کے ساتھ…
معلق طلاق كی ایک صورت
میرے ایک دوست ہیں ان کی ایک چھوٹی بہن ہے، اس لڑکی کا والد اور بھائی زندہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اس…
جنوبی وزیرستان علاقہ مانتوئی میں نماز جمعہ پڑھنا
ضلع جنوبی وزیر ستان تحصیل شکئی علاقہ مانتوئی میں قدیم زمانے سے جامع مسجد بنام(جامع مسجد درس) موجود ہے، جس میں قدیم…
طواف کے بعد دو رکعت نماز كا بھول جانا
طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے، اور اگر کوئی پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟