صورتِ مسئولہ میں جب فروخت کنندہ مال بیچنے کے بعد، خریدار کی اجازت سے وہ مال گودام میں اپنے پاس بطورِ کرایہ رکھے،توایسی حالت میں اگر مال فروخت کنندہ کی کسی کوتاہی یا زیادتی کے بغیر ضائع ہو جائے، جیسے معقول حفاظت کے باوجود، چوری ہو جائے یا کسٹم والے لے جائیں، یا گودام میں ہی مال ضائع ہوجائے مثلاً آگے وغیرہ لگ کر تو بیچنے والے پر کوئی ذمہ داری (ضمان) نہیں ہوگی،فروخت کنندہ پر کسی قسم کا کوئی ضمان نہیں آئے گا، لیکن اگر مال اس کی غفلت یا زیادتی کی وجہ سے ضائع ہو، تو پھر فروخت کنندہ تاوان دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ مجلۃ الاحکام العدلیۃ میں ہے: "(المادة 600) المأجور أمانة في يد المستأجر إن كان عقد الإجارة صحيحا أو لم يكن. (المادة 601) لا يلزم الضمان إذا تلف المأجور في يد المستأجر ما لم يكن بتقصيره أو تعديه أو مخالفته لمأذونيته. (المادة 602) يلزم الضمان على المستأجر لو تلف المأجور أو طرأ على قيمته نقصان بتعديه." (الكتاب الثاني في الإجارات، الباب الثامن في بيان الضمانات، الفصل الثاني في ضمان المستأجر، المادة: 600/601/602، ص: 112، ط: نور محمد كراتشي ) فقط والله أعلم
کسی کا مال اپنے پاس بطورِ کرایہ رکھنے کے بعد اگر ہلاک ہوجاۓ تو کیا ضمان آۓ گا
Question
ایک شخص کا ذاتی گودام ہے،اس نے کچھ مال فروخت کر دیا اور مال کو تول کر، تھپی لگا کر الگ کر دیا، اور خریدار کو بتا دیا کہ آپ کا مال تول کر الگ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد، وہ باقاعدہ اس خریدار سے اس مال کا کرایہ لیتا ہے جب تک مال گودام میں پڑا رہے۔ پھر بعض گودام والےباقاعدہ خریدار کی اجازت سے، اس کے نام کا کھاتہ بنا کر کرایہ وصول کرتے ہیں، اور بعض گودام والے کھاتہ بنائے بغیر ہی کرایہ وصول کرتے ہیں، جتنی مدت سامان گودام میں رہے۔ اس صورت میں خریدار سے کبھی زبانی بات ہوتی ہے اس حوالے سے، اور کبھی زبانی بات نہیں ہوتی، لیکن سب کو پتہ ہوتا ہے کہ گودام میں جتنی مدت مال پڑا رہے گا، اس کا کرایہ دینا ہوگا، چنانچہ جس سے بات نہ بھی ہوئی ہو، وہ بھی کرایہ بخوشی دے دیتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں فروخت شدہ سامان جب تک گودام میں پڑا رہے، کس کے ذمہ ”ضمان“ ہوگا؟اور اگر وہ ہلاک ہو جائے، مثلاً چوری ہو جائے یا کسٹم والے اٹھا کر لے جائیں، تو نقصان کس کا ہوگا: فروخت کنندہ کا یا خریدار کا؟
Answer
Related Fatwas
ملازمت میں حاضری دیے بغیر تنخواہ وصول کرنا/اپنی جگہ کسی اور کو اجرت پر لگانے کا حکم
ایک شخص EPI ادارے میں ملازم ہے۔ ہر ماہ یا چھ ماہ بعد، ادارے کی جانب سے علاقے میں پولیو مہم چلائی…
گاہک کے آرڈر کے مطابق کمزور کیرٹ میں سونابنانا
میں ایک سنار کے ساتھ کام کررتا ہوں اوراس سنار کے پاس مختلف گاہک آتے ہیں ،اس سے آرڈر پر مختلف زیورات،…
عشر کاشتکار پر یا مالکِ زمین پر
ایک شخص نے اپنی زمین اجارہ پر دی ہے، اور سالانہ 240000 ہزار روپے کرایہ وصول کرتا ہے، اب اس کا عشر…
ایک سال تک ہفتے کے مخصوص دنوں کے روزوں کی منت ماننا
ایک خاتون نے منت مانی کہ اگر اسکے ہاں صحت مند وتندرست اولاد ہوئی تو وہ ایک سال تک سوموار اور جمعرات…
تعلیمی اداروں میں طلباکو دیے جانے والے سکالر شپ کی حیثیت
تعلیمی اداروں میں طلبا کرام کو جو سکالر شپس دیے جاتے ہیں ،اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور اس کا لینا کیسا…
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…