واضح رہے کہ اگر ہوٹل یا کمرے کامالک کمرہ خالی کرکے اس کے استعمال کے مکمل اختیارات گاہک کو دےدے ، تو اجرت واجب ہوگی خواہ گاہک فائدہ اٹھائےیا نہیں۔لیکن اگر مالک نے مکمل طور پر استعمال کا حق نہ دیا تو کرایہ واجب نہیں ہوگا، اور اس صورت میں کرایہ دار کو رقم واپس لینے کا حق حاصل ہوگا۔ لہذاصورت مسئولہ کے مطابق کمرہ بک کروانے کے بعد اگر ہوٹل کے مالک نے کمرہ استعمال کرنے کے مکمل اختیارات اس کو دے دیے اور اس کے باوجود اس نے کمرہ استعمال نہیں کیا ،تو ہوٹل کے مالک پر اس آدمی کو رقم واپس کرنا ضروری نہیں اور نہ ہی شرعاً کوئی اس رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے،البتہ اگر ہوٹل کے مالک نے کمرہ استعمال کرنے کے مکمل اختیارات اس بندے کو نہیں دیے کہ وہ اس سے فائدہ حاصل کرسکے،تو اس صورت میں اس کےلئے اس رقم کا مطالبہ کرنا جائز ہے۔ (ﺃﻭ اﻻﺳﺘﻴﻔﺎء)ﻟﻠﻤﻨﻔﻌﺔ (ﺃﻭ ﺗﻤﻜﻨﻪ ﻣﻨﻪ) ﺇﻻ ﻓﻲ ﺛﻼﺙ ﻣﺬﻛﻮﺭﺓ ﻓﻲ اﻷﺷﺒﺎﻩ.ﺛﻢ ﻓﺮﻉ ﻋﻠﻰ ﻫﺬا ﺑﻘﻮﻟﻪ (ﻓﻴﺠﺐ اﻷﺟﺮ ﻟﺪاﺭ ﻗﺒﻀﺖ ﻭﻟﻢ ﺗﺴﻜﻦ) ﻟﻮﺟﻮﺩ ﺗﻤﻜﻨﻪ ﻣﻦ اﻻﻧﺘﻔﺎﻉ.(ﻗﻮﻟﻪ ﺃﻭ ﺗﻤﻜﻨﻪ ﻣﻨﻪ) ﻓﻲ اﻟﻬﺪاﻳﺔ: ﻭﺇﺫا ﻗﺒﺾ اﻟﻤﺴﺘﺄﺟﺮ اﻟﺪاﺭ ﻓﻌﻠﻴﻪ اﻷﺟﺮﺓ ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﺴﻜﻦ.ﻗﺎﻝ ﻓﻲ اﻟﻨﻬﺎﻳﺔ: ﻭﻫﺬﻩ ﻣﻘﻴﺪﺓ ﺑﻘﻴﻮﺩ: ﺃﺣﺪﻫﻤﺎ اﻟﺘﻤﻜﻦ، ﻓﺈﻥ ﻣﻨﻌﻪ اﻟﻤﺎﻟﻚ ﺃﻭ اﻷﺟﻨﺒﻲ ﺃﻭ ﺳﻠﻢ اﻟﺪاﺭ ﻣﺸﻐﻮﻟﺔ ﺑﻤﺘﺎﻋﻪ ﻻ ﺗﺠﺐ اﻷﺟﺮﺓ.(ردالمختار علی الدرالمختار،کتاب الإ جارۃ،ج:6،ص:10) ﻭﻣﻨﻬﺎ: ﺑﻴﺎﻥ اﻟﻤﺪﺓ ﻓﻲ ﺇﺟﺎﺭﺓ اﻟﺪﻭﺭ ﻭاﻟﻤﻨﺎﺯﻝ، ﻭاﻟﺒﻴﻮﺕ، ﻭاﻟﺤﻮاﻧﻴﺖ، ﻭﻓﻲ اﺳﺘﺌﺠﺎﺭ اﻟﻈﺌﺮ؛ ﻷﻥ اﻟﻤﻌﻘﻮﺩ ﻋﻠﻴﻪ ﻻ ﻳﺼﻴﺮ ﻣﻌﻠﻮﻡ اﻟﻘﺪﺭ ﺑﺪﻭﻧﻪ، ﻓﺘﺮﻙ ﺑﻴﺎنه ﻳﻔﻀﻲ ﺇﻟﻰ اﻟﻤﻨﺎﺯﻋﺔ، ﻭﺳﻮاء ﻗﺼﺮﺕ اﻟﻤﺪﺓ ﺃﻭ ﻃﺎﻟﺖ ﻣﻦ ﻳﻮﻡ ﺃﻭ ﺷﻬﺮ ﺃﻭ ﺳﻨﺔ ﺃﻭ ﺃﻛﺜﺮ ﻣﻦ ﺫﻟﻚ ﺑﻌﺪ ﺃﻥ ﻛﺎﻧﺖ ﻣﻌﻠﻮﻣﺔ، ﻭﻫﻮ ﺃﻇﻬﺮ ﺃﻗﻮاﻝ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ. .(بدائع الصنائع،کتاب الإجارۃ،فصل فی شرائط الرکن،ج:5،ص:542)
ہوٹل کا کمرہ استعمال نہ کرنے کی صورت میں کرایہ کی واپسی
سوال
ایک شخص نےہوٹل میں کمرہ بک کرایا اس کا کرایہ بھی جمع کرادیا،لیکن کمرہ استعمال نہیں کیا توکیا ہوٹل کا مالک کرا یہ کی یہ رقم واپس کرنے کا پابند ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
پچاس کلو لوبیا کی بوری میں ایک کلو وزن کم دینا
مارکیٹ میں رواج ہے کہ 50 کلو لوبیا(کرخے) کی بوری(تروڑہ) میں تقریباً 49 کلو لوبیا آتا ہے ، اور یہ ایک کلو…
کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ
اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی…
پلازہ بننے سے پہلے اس میں دفتر خریدنا
میں نے پشاور میں ایک کمپنی کے ساتھ انوسمنٹ کرنی ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ یہ کمپنی مختلف جگہوں پر…
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…
ایک کرنسی قرض میں لے کر دوسری کرنسی میں ادائیگی کرنا
پانچ سال قبل میں نے اپنے ایک دوست سے ایک لاکھ پاکستانی روپے قرض لیے تھے، اُس وقت ایک لاکھ روپے سے…
اگر دوبارہ کسی سے کسی قسم کا تعلق رکھا تو میرے اور تمھارے درمیان سب کچھ ختم ہو جائے گا کہنے کا حکم
میری شادی کو بارہ سال ہو گئے تھے پھر میں نے دوسری شادی کی ، جب پہلی بیوی کو اطلاع ہوئی تو…