واضح رہے کہ ناپ تول میں کمی کرنا حرام ہے، قرآن کریم اور احادیثِ مبارکہ میں اس سے منع کیا گیا ہے، اس لیے جو چیز وزن کی شرط کے ساتھ بیچی جاتی ہو، وہ اس وزن سے کم دینا یا اندازے سے دینا بائع کے لیے جائز نہیں ہے ۔تاہم اگر وزن کی شرط کے بغیر کسی متعین پیکٹ کی بیع کی جائے تو اس میں وزن کرانا ضروری نہیں، بلکہ وہی متعین پیکٹ دینا لازم ہوتا ہے۔ صورت مسئولہ میں اگر گاہک دوکاندار سے صرف لوبیا کی بوری(تروڑہ) کا مطالبہ کرے ، تو اس صورت میں وہی 49کلو والی بوری (تروڑہ) دینا جائز ہے،لیکن اگر گاہک 50 کلو لوبیا کا مطالبہ کرے، تو اس کو پورے 50 کلو لوبیا دینا لازم ہوگا، اس سے کم دینا جائز نہیں ،اگر بوری میں لوبیا 50 کلو سے کم آتا ہو تو بوری کے ساتھ ایک کلو مزید دینا لازم ہوگا، یا پھر گاہک کو بتانا ضروری ہوگا کہ بوری میں 49 کلو ہے، پھر اگر گاہک وہی انچاس( 49 )کلو لینے پر راضی ہو،تو اس صورت میں وہی دینا جائز ہوگا۔ (ولا تنقصوا المكيال والميزان) کانوا إذا جاءهم البائع بالطعام أخذوا بكيل زائد، واستوفوا بغاية ما يقدرون وظلموا، وإن جاءهم مشتر للطعام باعوه بكيل ناقص.( الجامع لأحكام القرآن للقرطبي، آیت:84، ج:9، ص:85) (وشرط لصحته معرفة قدر) مبيع وثمن... (قوله: لا يشترط ذلك في مشار إليه) قال: في البحر: وقوله: غير مشار إليه قيد فيهما؛ لأن المشار إليه مبيعا كان أو ثمنا لا يحتاج إلى معرفة قدره، ووصفه فلو قال: بعتك هذه الصبرة من الحنطة أو هذه الكورجة من الأرز والشاشات: وهي مجهولة العدد بهذه الدراهم التي في يدك: وهي مرئية له فقبل جاز.( رد المحتارعلی الدرالمختار، کتاب البیوع، ج:7، ص:51) قال القدوري: ما يتعين في العقد فهو مبيع. (الفتاوی الهنديه، کتاب البیوع، ج:3، ص:15) فتویٰ نمبر : 4064/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب البیوع(خریدوفروخت) بیع کے ارکان اورشرائط
پچاس کلو لوبیا کی بوری میں ایک کلو وزن کم دینا
Question
مارکیٹ میں رواج ہے کہ 50 کلو لوبیا(کرخے) کی بوری(تروڑہ) میں تقریباً 49 کلو لوبیا آتا ہے ، اور یہ ایک کلو جو کم ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بوری وغیرہ کا وزن ہوتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اگر گاہک 50 کلو کی بوری خریدنا چاہے تو دوكاندار كا اس کو وہ عام بوری جو 49 کلو کی ہوتی ہے دینا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
وکیل کا زکوۃ کی رقم معین شخص کے علاوہ دوسرے کو دینا
اگر کسی نے اپنی زکوۃ ایک شخص کو دی اور یہ کہا کہ اسے فلاں مدرسے میں طلبہ کو زکوۃ کی مدمیں…
کفارہ قتل ِ خطامیں تداخل
قتل خطا کی صورت میں متعدد افراد کے قتل کے کفارے میں تداخل ہے یا نہیں؟
سرائیکی زبان میں تین بارلفظ طلاق ای طلاق ای طلاق ای ونج کہنےکاحکم
میرادامادایک لڑکی کواغواءکرکےاپنےساتھ لےگیا،اس کےبعدمجھےفون پر کہا”تیری بیٹی طلاق، طلاق مانگ رہی ہے،“میں نےسرائیکی میں کہا ”یارروز اِیاگال کریندیں ،ڈےتےجان چُھڑا،میں تیڈےکول…
انبیا علیہم السلام کو شیطان کے وسوسہ سے نسیان کا ہونا
سورت کہف میں ذکر ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کے ساتھی نے ان سے کہا کہ شیطان نے مجھے بھلا دیا…
مسجد سے چوری کی گئی چیز سے اپنے ذمہ کو فارغ کرنا
ایک شخص نے مسجد سے چوری کی ہےاب وہ اپنے ذمہ کی فراغت کےلیے اس چوری کےبدلے پیسے جمعہ کے دن چندہ…
بائع کےقبضہ میں اگر مبیعہ ہلاک ہوجائے تو ضمان کس پر ہو گا
(1)میں نے ایک شخص کو سوبوری یعنی پچیس کلو سوکھا دودھ بائیس ہزار روپے میں فروخت کیا، فون پر ایجاب و قبول…