واضح رہے کہ جو شخص کسی مال تجارت کا مالک ہواوروہ مقدار نصاب کو پہنچے تو سال گزرنے کے بعد اس پر زکوۃ واجب ہوتی ہےنیز کسی چیز کے خریدنے سے خریدار اس چیز کا مالک بنتا ہے ،چاہے اس کو نقد خریدا ہو یا ادھار خریدا ہو،البتہ مال تجارت کے حساب لگاتے وقت جتنے دیون زکوۃ ادا کرنے والے کے ذمہ ہوں ان کو منہا کیا جائے گا،اور باقی مال اگر بقدر نصاب رہتا ہو تو اس کی زکوۃ ادا کرے گا۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق مذکورہ آدمی پورے مال تجارت کی زکوۃ ادا کرے گا جس کاثمن ادا کیا ہےاس کی بھی اور جس کا ثمن ابھی تک ادھار ہے اس کی بھی، البتہ دیگر دیون کی طرح جو ثمن اس کے ذمہ قرض ہے اس کو بھی پورے مال تجارت سےمنفی کیا جائے گا ۔ وأما الشرائط التي ترجع إلى المال فمنها: الملك فلا تجب الزكاة في سوائم الوقف والخيل المسبلة لعدم الملك وهذا؛ لأن في الزكاة تمليكا والتمليك في غير الملك لا يتصور. (بدائع الصنائع، كتاب الزكوة، ج:2، ص:389) (ومنها الفراغ عن الدين) قال أصحابنا - رحمهم الله تعالى -: كل دين له مطالب من جهة العباد يمنع وجوب الزكاة سواء كان الدين للعباد كالقرض وثمن البيع وضمان المتلفات وأرش الجراحة. ( الفتاوى الهندية، كتاب الزكوة، ج:1، ص:234) فتویٰ نمبر : 10862/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-30 کتاب الزکوٰۃ مالِ تجارت میں زکوٰۃ
ادهارپر خریدے ہوئے مال تجارت میں زکوۃ
Question
ایک شخص پینٹ(رنگ) کا کاروبار کرتا ہے اور کمپنی سے مال تجارت یعنی پینٹ خریدتا ہے جس کے پیسے کچھ نقد دیتا ہے اور کچھ ادھار ہوتے ہیں ،تو اس صورت میں جب سال پورا ہو جائے تو جس مال کے پیسے ادا کیے ہے صرف اس کی زکوۃ ادا کرےگایا اس مال کی بھی زکوۃادا کرے گا جس کے پیسےابھی تک ادا نہ کیے ہو ؟
Answer
Related Fatwas
نکاح خواں کےتلقین کردہ الفاظ کے جواب میں “جی” کہنا
اگر نکاح خواں نے لڑکی کو کہا کہ فلاں بنت فلاں آپ نے اپنے آپ کو اتنے مہر کے عوض فلاں بن…
وارث کا اپنے مورث سے اس کی زندگی میں حصے کا مطالبہ کرنا
اگر کسی شخص کی ذاتی ملکیت میں کوئی مال وجائیداد ہوتو کیا اس کے بھائی اور بہن اس سے حصے کا مطالبہ…
اگر دوبارہ کسی سے کسی قسم کا تعلق رکھا تو میرے اور تمھارے درمیان سب کچھ ختم ہو جائے گا کہنے کا حکم
میری شادی کو بارہ سال ہو گئے تھے پھر میں نے دوسری شادی کی ، جب پہلی بیوی کو اطلاع ہوئی تو…
گاؤں نور پورمیں جمعہ کا قیام
بندے کا تعلق پاکستان، صوبہ پنجاب، ضلع اٹک، تحصیل حضرو کے گاؤں، نور پور سے ہے۔ گاؤں کی آبادی پانچ ہزارافراد مرد…
کاشتکاری میں زمین اور پانی کےعلاوہ باقی چیزوں میں شرکت کا حکم
ہم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ زراعت کا معاملہ طے کیا اس طور پر کہ زمین اس ساتھی کی طرف سے…
ایک عورت کی گواہی سے رضاعت کا ثبوت
زید کی جس لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی ہے،تو زید کی والدہ کہتی ہے کہ زید کو فلاں عورت یعنی(لڑکی کی دادی)نے…