ثبوت رضاعت کے لیے دو مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ضروری ہے۔ ایک عورت کی گواہی معتبر نہیں، تاہم اگر اس کا قول موجب یقین واطمینان ہو، اور اس میں کذب بیانی کا احتمال نہ ہو تو عقد ِنکاح سے پہلے اس رشتہ سے احترازبہتر ہے،جب کہ بعد از نکاح ثبوتِ رضاعت کے لیے با قاعدہ گواہان کا ہونا ضروری ہے۔ صورت مسؤلہ میں اگر زید کی دادی دودھ پلانے سے منکرہو،اور گواہان بھی موجود نہ ہوں تو محض زید کی والدہ کے قول کا اعتبار نہیں اس لیے زید کا نکاح اس لڑکی سےجائز ہوگا۔ البتہ اگر اس کے دعویٰ پر سچ ہونے کاغالب گمان ہو رہا ہو تو پھر اس رشتے سے احترازکرنا چاہیے۔ لا تقبل في الرضاع شهادة النساء منفردات وإنما تثبت بشهادة رجلين أو رجل وامرأتين. (الھدایۃ ، کتاب الرضاع،ج:3،ص:450) وقد قلنا: إنه إذا وقع في القلب صدقها يستحب التنزه ولو بعد النكاح. (فتح القدير للكمال بن الهمام،ج:3، ص:461 ) فتویٰ نمبر : 7327/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب النکاح محرمات
ایک عورت کی گواہی سے رضاعت کا ثبوت
سوال
زید کی جس لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی ہے،تو زید کی والدہ کہتی ہے کہ زید کو فلاں عورت یعنی(لڑکی کی دادی)نے بچپن میں دودھ پلایا تھا،جس سے زید اوور لڑکی کے والد رضاعی بھائی بنتے ہیں اور لڑکی زید کی رضاعی بھتیجی ہو جاتی ہے۔ لیکن وہ عورت یعنی(دادی) نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہو کہ میں نے دودھ نہیں پلایا تھا،بلکہ قسم کے ساتھ شربت پلانے کا اعتراف کرتی ہو،تو اب نکاح کا کیا حکم ہے؟اور اگر عورت بھول گئی ہو یا غلط بیانی کرے تو نکاح و اولاد پر کیا اثر ہوگا؟
جواب
Related Fatwas
دو بھائی اور تین بہنوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم
میری بہن کا انتقال ہوا ہے، جو کہ غیر شادی شدہ تھیں۔ اس کے ورثا میں دو بھائی اور تین بہنیں ہیں،…
كسی کے دباؤ کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینا
اگر ایک شخص ایک لڑکی کے ساتھ نکاح کرے اور پھر اس کے رشتہ دار اس کو طلاق دینے پر مجبور کریں…
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
کیا سنت کفن سے زیادہ کفن دینا جائز ہے
ہمارے علاقہ میں میت کو کفن دیتے وقت سنت کفن سےزیادہ کفن دیا جاتاہے،یعنی مرد کےلیےچارکپڑےاورعورت کےلیےچھ کپڑوں کا کفن بنایاجاتاہے،کیا شریعتِ…
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
مسجد كے موقوفہ گھرکو کرایہ پر دینا
ہمارے محلے کی مسجد کے ساتھ ایک وقف شدہ گھر ہے جو امام مسجد کے واسطے تعمیر کیا گیا ہے، اس میں…