شریعت مطہرہ کی رو سے صریح الفاظ کی طرح کنائی الفاظ سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے بشرط یہ کہ شوہر نے کنائی الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہو، یا غصے کی حالت ہو، یا مذاکرہ طلاق کے وقت یہ الفاظ کہے ہوں۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگرشوہر نے بیوی سے یہ کہا ہو کہ " کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے" اور پھر واقعتاً اس بیوی کا ماموں رشتہ مانگنے کے لیے نہیں آیاتھا، توان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن جب شوہر نے یہ سمجھتے ہوئے کہ بیوی کا ماموں رشتہ مانگنے آیا ہے، بیوی سے کہا"تو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے" تو دلالت الحال کے مطابق اس سےطلاق ہی مرادتھی ،اس لیے ان الفاظ سے ایک طلاقِ بائن واقع ہو گئی ہے،اب عورت عدت پوری کرنے کے بعد جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے، تاہم اگردونوں دوبارہ رشتہ ازدواج استوارکرناچاہیں، توباہم رضامندی سےدو گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کرنا ہوگااورنکاح کے بعد شوہرکے پاس صرف دوطلاقوں کا حق باقی رہے گا۔ وأما الضرب الثاني وهو الكنايات لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة الحال " لأنها غير موضوعة للطلاق بل تحتمله وغيره فلا بد من التعيين أو دلالته. (الهداية، ج:1، ص:234) "وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق " وهذا بالاتفاق. (الهداية ، ج:1، ص:244) (قوله: لا البائن) أي البائن لا يلحق البائن إذا أمكن جعله خبرا عن الأول. (البحر الرائق، ج:3، ص:332) فتویٰ نمبر : 7265/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب الطلاق طلاقِ کنائی
بیوی کوتو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے، کہنا
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے، پھر کچھ وقت بعداس عورت کا ماموں کسی کام کے لیے ان کے گھر آیا ،تو شوہر کا خیال تھا کہ وہ رشتے کےلیےآیا ہے، چنانچہ اس نے بیوی کو بلا کر تین مرتبہ کہا: تو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے،لیکن حقیقت میں اس عورت کاماموںرشتہ مانگنے کے لیے نہیں آیا تھا،توکیا اس صورت میں طلاق واقع ہوتی ہے؟
جواب
Related Fatwas
کرایہ دار کا مالک کی زمین پردکان بنا کرخرچ شدہ رقم کرایہ سے کاٹنا
میں ایک شخص کے ایک مرلہ پلاٹ میں دکان تعمیر کروانا چاہتا ہوں، جس كا تمام تر خرچ میرے ذمہ ہوگا ،پلاٹ…
کرایہ داری میں اسٹامپ پیپر فیس اور مشترکہ اخراجات کی ذمہ داری
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے گھر کرایہ پر لیا ہو، تو اسٹامپ پیپر…
یکطرفہ خلع کی بنیاد پر نکاح اورتین طلاق کا حکم
ایک خاتون کا ایک مرد سے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ مزاج میں عدم موافقت کی وجہ سے خاتون کے…
الکحل ملی ادویات کااستعمال
آج کل بازارمیں دستیاب بعض انگریزی دواؤں میں الکحل کااستعمال کیا جاتا ہے۔کیا ایسی دواؤں کا استعمال شرعی اعتبار سے جائز ہے…
دکان خریدنے والے سے مکمل رقم کی ادائیگی نہ ہونے تک کرائے کا مطالبہ کرنے کا حکم
میں نے ایک دکان ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ماہانہ کرائے پر لی ہوئی تھی، پھر میں نے وہ دکان مالک سے…
سرکاری ملازم کا نوکری میں ترقی کے لئے رشوت دینا
میں ملازم ہوں، ہمارے شعبہ میں پروموشن(ترقی) ہورہا ہے، میں نے پوری کوشش کی، لیکن افسران بالا بغیر رشوت کے مجھے پروموشن…