لقطہ کو اٹھانے والے پرلازم ہے کہ وہ اس کی تشہیر کرے، اس وقت تک کہ غالب گمان آجائے کہ اس کا مالک اب اسے تلاش نہیں کررہا۔ اگر تشہیر کے بعد بھی اصل مالک معلوم نہ ہوجائے تو پھر فقراء پر صدقہ کر سکتا ہے، اوراگر لقطہ اٹھانے والا شخص خود فقیر ہو تو وہ خود بھی استعمال کر سکتا ہے۔ صورت مسؤلہ میں اگر ایک ہزار کا نوٹ اٹھانے والے شخص کو تشہیر کے بعد اصل مالک معلوم نہ ہوجائےتو اس صورت میں اس نوٹ کو مدرسہ میں خرچ کرسکتا ہے۔ يجوزللملتقط أن ينتفع باللقطة إذا كان فقيرا وإن لم يكن فقيرا لم يجزويتصدق بها على الفقيرأجنبيا كان أوقريبا له أو زوجة له لأنه مال الغير فلا يجوز الانتفاع به بدون رضاہ لإطلاق النصوص كقوله تعالى{ولا تأكلوا أموالكم بينكم} الآية و قوله { ولا تعتدوا}وأمثال ذلك إلا أنه أبيح الانتفاع به للفقيربطريق التصدق لقوله عليه الصلاة والسلام{فليتصدق به}أو للإجماع فبقي غيره محرم التناول على الأصل فإذا كان المبيح هو الفقرفلا يختلف بين أن يكون الفقيرالواجد لها أوغيره من أقاربه أو الأجانب لحصول المقصود بالكل وهو التصدق على محتاج۔ (تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق،كتاب اللقطة،ج:4 ،ص:221) ( وعرف )أي نادى عليهاحيث وجدها وفي المجامع( إلى أن علم أن صاحبها لايطلبها أوأنها تفسد إن بقيت كالأطعمة ) والثمار ۔۔۔ قوله: (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها): لم يجعل للتعريف مدة اتباعا للسرخسي ،فإنه بنى الحكم على غالب الرأي، فيعرف القليل والكثير إلى أن يغلب على رأيه أن صاحبه لا يطلبه، وصححه في الهداية وفي المضمرات والجوهرة وعليه الفتوى۔ (رد المحتار علی الدر المختار، كتاب اللقطة،ج:4،ص:278) فتویٰ نمبر : 6604/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام)
راستے میں ملنے والی رقم کو مدرسہ میں خرچ کرنا
Question
میں نے راستے سے گزرتے ہوئے ایک ہزار کا نوٹ پایا ہے، کیا میں اس نوٹ کومدرسہ میں خرچ کرسکتا ہوں یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
زیادہ مہر مقرر کركے بعد میں معاف کرنا
ایک خاتون کے والدین شادی سے پہلے اپنی بیٹی کیلئے زیادہ مہر پر اصرار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اتنے مہر…
مدرسے کے اساتذہ کو قربانی کا گوشت کھلانا
اگر کسی مدرسے کے اساتذہ کا کھانا اُن کی تنخواہ سے ہو، تو اُن کو مدرسے میں موجود قربانی کے گوشت میں…
یکطرفہ خلع کی بنیاد پر نکاح اورتین طلاق کا حکم
ایک خاتون کا ایک مرد سے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ مزاج میں عدم موافقت کی وجہ سے خاتون کے…
شوہر کی رضامندی کے بغیر قاضی کا نکاح نامہ میں بیوی کو طلاق کا اختیار دینا
میری شادی کے وقت میں نے قاضی صاحب سے درخواست کی کہ نکاح نامے کے ۱۸ نمبر کالم میں "نہیں" درج کیا…
دیسی گھی نہ پینے کی قسم کھانا
ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا، لیکن پھراس نے ثرید کھایا جس میں دیسی گھی بھی…
زکوٰۃ کا مال مدرسے میں استعمال کرنے کا طریقہ
مدرسے کے لئے جب زکوٰۃ کا مال آجاتا ہے توہم طلبہ سے تملیک کرواکراس کو لنگرمیں یا دوسرے مد میں استعمال کرتے…